شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیر کالونی سوپور میں ایک پراسرار دھماکے میں 4افرادشدید زخمی ہوئے جس دوران زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پہل3زخمی سرینگر لے جاتے ہوئے راستے میں جبکہ ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں واقعے کے بعد پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا جبکہ علاقے میں افرا تفری اور غم واندہ کاماحول ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سوپور کے شیر کالونی علاقے میں پیر کے روز بعد دو پہر پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہاں پوری بستی لرز اٹھی۔بتایا جاتا ہے دھماکے کے ساتھ یہاں افرار تفری کا ماحول پیدا ہوا لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے جہاں لوگوں نے دھماکے قریب چار افراد کو گرتے ہوئے دیکھا اور فرار ہونے والے لوگوں میں کچھ واپس آئے یہاں4زخمی افراد کو پہلے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاںڈاکٹروںنے ان کی تشویش ناک حالت دیکھ کر انہیں سرینگر منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق سرینگر لے جانے کے دوران یہاں 3زخمی افراد راستے میں جبکہ ایک زخمی ہسپتال پہنچانے کے ساتھ ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توٹ بیٹھے۔اس طرح سے اس واقعے میں4افرادکی موت واقعہ ہوئی۔نمائندے نے مہلوکین کی شناخت 19سالہ عازم اشرف میرولد محمد اشرف میر،21عادل رشید بٹ ولد عبد الرشید بٹ،34سالہ نذیراحمد نادروولد محمد اشرف،21سالہ محمد اظہرالدین ففو ولدغلام محمدساکنان شیر کالونی سوپور کے طور کی ہے ۔پر اسرار دھماکے کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔تاہم پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر کے ایک کیس بھی درج کی ہے ۔نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہاس دھماکے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے۔انہو ں نے بتایا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک سکریپ ڈیلر داخ سے آنے والی اپنے ٹرک کو انلوڈ کر رہا تھا انہوں نے کہا علاقے کو صاف کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔