سری نگر/31جولائی2024ئپروفیسر (ڈاکٹر) سیما ناز نے آج یہاں نوڈل پرنسپل کالجز کشمیر ڈویژن کے طور پر چارج سنبھالا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمارکے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق اِنتظامیہ کے مفاد میں یہ حکم دیا جاتا ہے کہ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سری نگر پروفیسر (ڈاکٹر) سیما ناز نوڈل پرنسپل کالجز آف کشمیر ڈویژن کا اِضافی چارج بھی سنبھالے گی اور حکمنامے میںپروفیسر( ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر ڈائریکٹر کالجز کو نوڈل پرنسپل کالجز کشمیر ڈویژن کے ایڈیشنل چارج سے فارغ کیا گیا۔اِس موقعہ پر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے تمام فیکلٹی ممبران پروفیسر (ڈاکٹر) نذیر احمد بٹ کی سربراہی میں کالج کے سینئر فیکلٹی ممبر نے پروفیسر (ڈاکٹر) سیم ناز کو کشمیر ڈویڑن کالجز کے نوڈل پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر نذیر احمد نے تمام فیکلٹی ممبران کی جانب سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی ترقی اور طلباءکمیونٹی کی بہتری کے لئے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔پروفیسر (ڈاکٹر) سیما ناز نے عملے کے نام اَپنے پیغام میں اُن پر زور دیا کہ وہ ٹیم کے طور پر کام کریں اور تمام اَقدامات میں شفافیت اور ایمانداری کو یقینی بنائیں۔