سری نگر/31جولائی2024ئچیف جسٹس ( قائم مقام ) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کور جسٹس تاشی ربستن نے آج جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اتل شری دھرن اور ایگزیکٹیو چیئرمین لداخ لیگل سروسز اتھارٹی کے کی موجودگی میں بذریعہ ورچیول موڈ متبادل تنازعہ حل مرکز لیہہ کا اِفتتاح کیا۔جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میںعمل آور ی ایجنسی کی طر ف سے کام کی بروقت تکمیل اور عدالتی بنیادی ڈھانچے سے متعلق تمام جاری منصوبوں کی تکمیل میں یو ٹی لداخ اِنتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کی سراہنا کی۔