جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنے ’ پولیس میموریل ڈے‘ کے موقعہ پر بہادر پولیس اَفسروں اور اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیاجنہوں نے فرائض اَنجام دہی کے دوران اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

by Srinagar Mail
21/10/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنے ’ پولیس میموریل ڈے‘ کے موقعہ پر بہادر پولیس اَفسروں اور اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیاجنہوں نے فرائض اَنجام دہی کے دوران اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/21 اکتوبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’پولیس میموریل ڈے‘ کے موقعہ پر آرمڈ پولیس کمپلیکس، زیون میں شہدا ¿کی یادگار پر

گل دائرے چڑھائے اور ان بہادر پولیس اَفسران اور اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوںاَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے گگن گیر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے شہریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا،”میں پولیس کے بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی وراثت ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ آئیے آج کے دن ہم ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں جووہ ہمت ، اتحاد اور قوم کی خدمت کے لئے وہ کھڑے تھے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے بے مثال تعاون کی ستائش کی۔ اُنہوں نے شہدا ¿کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے کہا،” ہمارا آپ سے اور پورے خطے سے وعدہ ہے کہ وہ امن اور استحکام کی اس وراثت کو آگے بڑھائیں گے جس کی حفاظت کے لئے ہمارے بہادر فوجیوں نے سخت جدوجہد کی۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کامیابی نے جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لایا ہے اور تیز رفتار ترقی اور اِقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔“
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کے تبدیلی کے سفر پر بات کرتے ہوئے ہر شہری پر زور دیا کہ وہ امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والی طاقتوں کے خلاف متحد اور چوکس رہیں۔
اُنہوں نے کہا ،” امن و استحکام نے پارلیمانی اِنتخابات، جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات اور شری امرناتھ جی یاترا کے پُرامن اور کامیاب اِنعقاد کو ممکن بنایا ہے۔ اَب وقت آگیا ہے کہ سب اس امن کے فوائد سے بالخصوص نوجوان فائدہ اُٹھائیںجو اِس خطے کا مستقبل ہیں۔ آئیے ہم اپنی پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کی مدد کرنے کا عہد کریں کیوں کہ وہ ہماری حفاظت اور فلاح و بہبود کی حفاظت کرتے رہیں گے۔“اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس اَفسران اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ خواتین ، بچوں اور سماج کے کمزور طبقوں کے خلاف جرائم کی نگرانی کے لئے میکانزم کا مسلسل جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے اور سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔اُنہوں نے منشیات سے پاک جموں کشمیر کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کرنے اور اِنسداد دہشت گردی کی مو¿ثر کارروائیوں کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیداری ، صلاحیتوں اور تال میل کو بڑھانے کے لئے تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی تجویز دی۔ ڈی جی پی جموںوکشمیر نلین پربھات نے پولیس کے بہادر جوانوں کے نام پڑھ کر سنائے جنہوں نے سال کے دوران جرائم سے لڑتے ہوئے اور قوم کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔اِس موقعہ پرہتھیار وں کو پلٹ دیا گیا اور شہدا¿ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بلاک میڈیکل افسر کی ہدایت پر جواہر پورہ لام ترال میڈیکل ٹیم کا دورہ

Next Post

عمر عبداللہ  گگنگیر ملی ٹینٹ حملے میں مارے گئے بڈگام ڈاکٹر کے گھر گئے۔

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post
جموں و کشمیر کے لوگوں سے جو چھینا گیا ہے وہ واپس ملے گا:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

عمر عبداللہ  گگنگیر ملی ٹینٹ حملے میں مارے گئے بڈگام ڈاکٹر کے گھر گئے۔

ترال میں طبی سہولیات ،منسی سیکٹریٹ اور سیاحت کے مسائل

ترال میں طبی سہولیات ،منسی سیکٹریٹ اور سیاحت کے مسائل

غیر مقامی لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا جانے کے دعوے بے بنیاد:صوبائی انتظامیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail