سرینگر//کے این ایس26اکتوبر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا کہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں وادی میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور ایک مربوط جواب تیار کیا جا رہا ہے جبکہ خطرے کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا سردیوں سے پہلے دراندازی کا خدشہ ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق ایس ٹی سی ہمہامہ میں بی ایس ایف کے 629نئے بھرتیوں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ بی ایس ایف نئے خطرات سے آگاہ ہے۔ایک مربوط جواب ہوگا۔ ہم دیگر ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کر رہے ہیں،” انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ وہ دہشت گردی کے حملوں میں حالیہ اضافے کے بعد صورتحال کو کس طرح دیکھتے ہیں۔آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ فورس خطرے کا مناسب تجزیہ کر رہی ہے اور اسی کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس پر کہ آیا دراندازی کی کوششوں میں اضافے کا امکان ہے، آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ برف باری سے پہلے کچھ دراندازی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا، "بی ایس ایف فوج کے ساتھ مل کر ایک مضبوط انسداد دراندازی گرڈ کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہم ہر کوشش کو ناکام بنانے کو یقینی بنائیں گے۔آئی جی نے کہا کہ 629نئے بھرتی ہونے والوں کو جدید تربیت دی گئی ہے اور انہیں اب مختلف محاذوں پر قوم کی خدمت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔