ترال// ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے آری گام بونہ محلہ کو کئی روز سے بجلی سپلائی سے محروم رکھنے پر شدید برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے جمعہ کوشام دیر گئے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا عوامی مشکلات ناقابل برداشت ہے ۔تاہم انہوںنے بستی کے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کے بجائے محکمے کو نیا بجلی ٹرانسفامر کو نصب کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ممبر اسمبلی نے بیان میں کہا کہ بستی کے لوگوں کو یہ مسئلہ انہوں نے انہوں محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایاجنہوں نے ایک بجلی ٹرانسفار مر لیول ٹو کا فراہم کیا ہے ۔انہوں مزکورہ بستی کے لوگوں سے بھی گزارش کی وہ بھی صبر و تحمل سے کام لیں۔انہوںنے محکمہ ور لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسائل کاافہام و تفہیم سے حل کریں ۔ رفیق احمد نائیک نے بستی میں محکمہ بجلی کو سنیچر کو2بجے تک نیا بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کو کہا ہے بصورت دیگر وہ بھی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا سردی کا موسم ہے لوگوں کو بجلی اور پانی بہتر انداز میں فراہم کیا جانا چاہے ۔انہوں نے عوام سے دونوں بجلی اور پانی کے منصفانہ استعمال کی اپیل کی ہے ۔