سری نگر:۰۳، اکتوبر: : وزیراعلیٰعمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے عزم کے مطابق، محکمہ اسکولی تعلیم میں575 خالی آسامیوں کے بھرتی عمل کی تجویز کو منظوری دی۔جے کے این ایس کے مطابق صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ مسعود نے کہاہے کہ 575 خالی آسامیوں کو محکمہ سکول ایجوکیشن کے 24شعبوں یا مضامین کے لئے براہ راست کوٹے کے تحت10+2 لیکچررزکے بطور منتخب کیاجائے گا۔انہوںنے بتایاکہ کئی سالوں سے خالی پڑی یہ آسامیاں جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتی کے لیے بھیجی گئی ہیں تاکہ اعلیٰ ثانوی اداروں کےلئے قابل تدریسی عملے کی اہم ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔اس قابل ذکر پیش رفت پر بات کرتے ہوئے صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ مسعود نے کہا کہ ہماری حکومت عوام بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے قیام کے 15دنوں کے اندر ہم نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سکینہ مسعود نے مزید کہا کہ ان آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا اور ریکروٹنگ ایجنسی کو اس عمل کو وقت کے اندر مکمل کرنے کا کام پابند طریقہ پر سونپا گیا ہے۔ وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ دیگر محکموں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ دونوں خالی آسامیوں کی تعداد کو یکجا کریں تاکہ اُنہیں جلد از جلد پ ±ر کرنے کے لئے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپلوں، انچارج لیکچررز، اساتذہ، ماسٹرز اور دیگر عملے کی بروقت پروموشن جیسے دیگر مسائل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ مسعود نے مزید کہا کہ ملازمین کے کیریئر میں ترقی کے لیے ڈی پی سی کے بروقت انعقاد کے لیے ہدایات دی گئی ہیں