سری نگر/03 نومبر2024ئنائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے وزیر صحت و طبی تعلیم محترمہ سکینہ مسعود اِیتو کے ہمراہ اتوار کو سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میںگرینیڈ حملے میں زخمی ہوئے شہریوں کی عیادت اور خیریت دریافت کرنے کے لئے آج یہاں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت وطبی تعلیم نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ اُنہیں بہترین علاج ومعالجہ اور طبی سہولیات فراہم کیا جائے۔اُنہوں نے زخمیوں سے بھی بات چیت کی اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُنہیں بہترین طبی اِمداد فراہم کی جائے گی۔ وزراءکے ہمراہ ایم ایل اے سونا واری ہلال احمد لون اور دیگر اَفسران بھی تھے۔