جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب

’ناٹ اِن مائی نیم‘ہر کشمیر ی نے دہشت گردی کو کھلے دِل سے مسترد کیا ۔ وزیرا علیٰ کہا، اِس دُکھ کو ہم سے بہتر کوئی اسمبلی یا پارلیمنٹ نہیں سمجھ سکتی

by Srinagar Mail
29/04/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/28اپریل2025ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایک جذباتی اور پُراثر خطاب میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور پہلگام دہشت گرد انہ حملے میں 26 معصوم جانوں کے ضیاع پر اِتحاد اور حوصلے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بلائے گئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے اَپنی تقریر کے آغاز میں کہا،”یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ چند روز قبل ہم اسی ایوان میں بجٹ اور دیگر اہم معاملات پر بھرپور مباحثہ کر رہے تھے۔ہمیں اُمید تھی کہ ہم معمول کے حالات میں دوبارہ ملیں گے۔ہم میں سے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ ہم اِس طرح کے المناک اور تکلیف دہ حالات میں دوبارہ ملیں گے ۔“وزیر اعلیٰ نے لیفٹیننٹ گورنر کاخصوصی سیشن بلانے پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا کہ اس نقصان کی شدت کو ہماری اسمبلی سے بہتر کوئی اور ادارہ سمجھ نہیں سکتا۔اُنہوں نے اراکین اسمبلی شگن پریہار، سکینہ اِیتو اور سجاد لون جیسے رہنماو¿ں کی قربانیوں اور یکم اکتوبر 2001 ءکے اسمبلی حملے کی ہولناکی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کوئی دوسرا ایوان اس درد کو اس شدت سے محسوس کر سکتا ہو۔وزیر اعلیٰ نے ایوان کی جانب سے دہشت گرد انہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں سے ہمدردی اوریکجہتی کا اِظہار کیا۔اُنہوںنے کہا کہ یہ صرف ایک ریاست کے لوگوں پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ ہندوستان کی روح پر حملہ تھا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ متاثرین کا تعلق اروناچل پردیش سے گجرات، کیرالہ سے جموں و کشمیر تک پورے ہندوستان سے ہے جو ایک قومی سانحہ کی علامت ہے۔ اُنہوں نے اَفسوس کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نے اُمید کی تھی کہ دہشت گردی ماضی کا قصہ بن چکی ہے، وہیں یہ المناک واقعہ بائیس برس بعد بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے ساتھ دہشت گردی کی واپسی کی علامت بن گیا۔اُنہوں نے اَپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پولیس کنٹرول روم گئے تاکہ شہیدوں کو آخری خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔ اُنہوں نے درد بھرے انداز میں سوال کیا”کیا معافی کافی ہوگی؟“
وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ سیکورٹی کی ذمہ داریاں اب منتخب حکومت کے پاس نہیں ہیں لیکن وزیر اعلیٰ اور وزیر سیاحت کی حیثیت سے اُنہوں نے سیاحوں کو مدعو کرنے اور ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
وزیرا علیٰ نے حملے میں اَپنے شوہر کھونے والی ایک نئی نویلی دلہن خاتون کے دِل دہلادینے والے الفاظ بیان کرتے ہوئے کہا ،”ہم میں سے کوئی بھی خون بہانے کی خواہش نہیں رکھتا …. نہ اس ایوان میں، نہ باہر!“
اُنہوں نے حملے کے باوجود اُمید کی ایک کرن کی نشاندہی کی۔جموں و کشمیر بھر میں اِس حملے کی بے ساختہ اور وسیع پیمانے پر لوگوں نے مذمت کی۔ کٹھوعہ سے کپواڑہ تک عام شہریوں نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ’ ناٹ اِن مائی نیم‘۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترکہ وانگام شوپیان بینک فراڈمعاملہ

Next Post

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طو رپر پہلگام حملے کی مذمت کی قرار داد منظور کی

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طو رپر پہلگام حملے کی مذمت کی قرار داد منظور کی

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طو رپر پہلگام حملے کی مذمت کی قرار داد منظور کی

اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست ہوگی:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست ہوگی:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

وزیر اعظم نرندرمودی پہلگام حملے پرخاموش نہیں رہیں گے:سنیل شرما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail