پیر, دسمبر ۲۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست ہوگی:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Srinagar Mail
29/04/2025
A A
اس وقت ریاستی درجہ مانگنا سستی سیاست ہوگی:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی میں پہلگام حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاں بحق سیاحوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور مقامی گھوڑے بان سید عادل حسین شاہ کی بہادری کی تعریف کی۔ اسمبلی میں دوران خطاب انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے یا مرکزی حکومت سے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے دباوڈالنے کا مناسب وقت نہیں ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس، جسے کابینہ کی سفارش پر ایل جی انتظامیہ نے منظوری دی تھی، میں پہلگام کی بائسرن کے مقام پرمیں 25سیاحوں اور ایک مقامی گھوڑے بان سید عادل حسین شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ عمر عبداللہ نے سیاد عادل شاہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ”زندگی کا خوف سب کو ہوتا ہے، لیکن سید عادل نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیاحوں کو بچایا۔ اب دیگر مقامی افراد کی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جنہوں نے سیاحوں کی جانیں بچائیں، جو ہماری کشمیری مہمان نوازی کی مثال ہیں۔“وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے یا حکومت ہند سے ریاستی درجہ مانگنے کا نہیں ہے۔ عمر نے کہا: ”ایسے وقت میں اگر میں ریاستی درجہ مانگوں گا تو یہ میرے لیے بددعا ہوگی۔ ریاستی درجہ مانگنے کے اور بھی مواقع آئیں گے، لیکن یہ وقت صرف دہشت گردی کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا ہے۔“ عمر عبداللہ نے اسمبلی اراکین کو میزیں بجانے سے بھی منع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ سرینگر میں پولیس کنٹرول روم میں متاثرہ خاندانوں سے ملے تو وہ ان سے سوال کرتے رہے کہ ان کا قصور کیا تھا، اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ عمر عبداللہ کے مطابق: ”اکیس سال بعد ایسا حملہ ہوا ہے اور پورے ملک پر اس کا اثر پڑا ہے۔ بطور وزیر سیاحت میں نے ان سیاحوں کو وادی آنے کی دعوت دی تھی، کچھ تعطیلات گزارنے اور کچھ ہنی مون منانے آئے تھے، لیکن میں ان کی حفاظت نہ کر سکا۔“قبل ازیں، نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ایوان کے سبھی88 اراکین نے صوتی ووٹ سے منظور کی۔ اسپیکر نے ایوان میں ایک تعزیتی ریفرنس بھی پیش کیا، جس میں اراکین اور وزیر اعلیٰ کی درخواست پر تمام 26 مقتولین کے نام شامل کیے گئے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طو رپر پہلگام حملے کی مذمت کی قرار داد منظور کی

Next Post

وزیر اعظم نرندرمودی پہلگام حملے پرخاموش نہیں رہیں گے:سنیل شرما

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

وزیر اعظم نرندرمودی پہلگام حملے پرخاموش نہیں رہیں گے:سنیل شرما

سرحد کے اس پار انفراسٹرکچر عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا

جموں و کشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال

کانگریس عمر کی زیرقیادت جموں و کشمیر حکومت کا حصہ

اگر مگر نہیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں:قرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail