سری نگر/23مئی2025ئنائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے عوامی سہولیات کو بہتر بنانے اورمو¿ثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آج صنعت نگر بمنہ سری نگرمیں مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ اُنہوں نے ڈائریکٹر اِنڈسٹریز کشمیر، ایم ڈِی جے کے منرلز، ایم ڈِی ایس آئی سی او پی،ایس آئی ڈِی سی او، ایم ڈی ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کے وی آئی بی اور ٹی پی او کے دفاتر کا دورہ کیا تاکہ ان دفاترکے کام کاج کا جائزہ لیا جا سکے اور لوگوں کو بغیر پریشانی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔