سری نگر/02جولائی2025ئٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن نے آج ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کشمیربمنہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران اُنہوں نے قطار میں کھڑے افراد سے ذاتی طور پر بات چیت کی اور اُنہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف آن لائن اور بغیر کسی جسمانی ملاقات کے دستیاب خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام ان ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں تاکہ آر ٹی او دفتر کے غیر ضروری دوروں سے بچا جا سکے۔
ٹرانسپورٹ کمشنر نے اے آر ٹی او ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ آن لائن خدمات کی دستیابی اور ان کے فوائد کو اُجاگر کرنے والے سائن بورڈوں اور معلوماتی مواد نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیںتاکہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔