کہا،پوتر داتی ماں دیو ستھان کو مذہبی سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا
جموں/02جولائی2025ئ
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج جموں کے ارنیا علاقے کے سرحدی گاو¿ں چنگیہ کا دورہ کیا اور مہاجن پھگیترا برادری کے پوتر داتی ماں دیو استھان پر حاضری دی۔
اُنہوںنے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے تمام لوگوں کی خیریت، اَمن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے کہا،©©”میں ماتا داتی سے شری امرناتھ جی کے تمام عقیدت مندوں کے لئے محفوظ اور خوشگوار یاترا کی دعا کرتا ہوں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے آپریشن سندور کے دوران سرحدی علاقوں کے باشندوں کی بہادری کی ستائش کی۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیاکہ مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔
اُنہوں نے کہا،”سرحدی علاقے ہمارے دفاع کی پہلی لائن ہیں۔ ’وائبرنٹ وِلیج پروگرام‘ سے ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر سرحدی گاو¿ں کو ترقی دی جا رہی ہے۔ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اس علاقے کے دیہات بھی اِس پروگرام میں شامل کئے جائیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مقامی لوگوں کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایاکہ پوتر داتی ماں دیو استھان کو مذہبی سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے مناسب اَقدامات کئے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اکھل بھارتیہ مہاجن پھگیترابرادری کے تمام اراکین کی داتی ماں دیوا ستھان کی ترقی میں ان کی گراں قدر خدمات پر اُن کا شکریہ ا۔دا کیا۔
اِس موقعہ پر رُکن اسمبلی بشناہ راجیور کمار، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، صدر وِی ایچ پی جموںوکشمیراور لداخ راجیش گپتا ، صدر اکھل بھارتیہ مہاجن پھگیترا برادری بھرت چودھری اور دیگر اراکین، معززشہری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔
نمبر1173