جموں/19جولائی2025ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سکاسٹ جموںکے بابا جیتو آڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی آریہ مہاسمیلن سے خطاب کیا۔ یہ دو روزہ مہاسمیلن آریہ پرتیندھی سبھا جموں و کشمیر کی جانب سے مہارشی دیانند سرسوتی کی 200ویں اور آریہ سماج کے قیام کی 150ویں سالگرہ کے موقعہ پر منعقد کیا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے فوج ، جموںوکشمیر پولیس اور سی اے پی ایف کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے جموں وکشمیر کے اَمن اور ترقی کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اُنہوں نے کہا، ”کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو ٹی آر ایف (ٹی آر ایف) کی زبان بولتے ہیں۔ پولیس اِنتظامیہ اور سیکورٹی فورسز ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کر رہی ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہوتی ہے۔









