سید اعجاز
سرینگر //محکمہ تعلیم نےبدھ کے روز وادی کشمیر کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر جی این ایتو نے کہا کہ موسلادھار بارش کے بعد کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی سکول آج بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا، یہ فیصلہ ناساز موسمی حالات میں طلباء، تدریسی عملے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔









