جمعہ, فروری ۲۷, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں یوتھ فیسٹول ’ گونج 2026‘کا اِفتتاح کیا

 دیر پا ترقی کیلئے متوازن ذہن اور جرات مند اِختراع کاروں کو تیار کرنے پر زور

by Srinagar Mail
27/02/2026
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں یوتھ فیسٹول ’ گونج 2026‘کا اِفتتاح کیا

Oplus_131072

Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

 

جموں/27فروری 2026ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو کہا کہ نوجوانوں کے پاس معاشرے اور قوم کو مستقبل کی طرف لے جانے کے لئے بے پناہ صلاحیت ہیں۔اُنہوں نے دیرپا ترقی کے لئے متوازن ذہنوں اور جرا¿ت مند اِختراع کاروں کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”بااختیار نوجوان ہی مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں اور میرا ماننا ہے کہ فکری گہرائی، تخلیقی طاقت اورنوجوانوں کی اختراعی قیادت قومی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔”اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج جموں یونیورسٹی میں منعقدہ منفرد یوتھ فیسٹیول ’گونج 2026‘ کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دو روزہ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے تعلیم سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک مشترکہ مستقبل کی تشکیل کے لئے منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ یہ فیسٹول ذہن کو جِلا بخشے گا، جسم کو توانائی دے گا اور اِختراع کو پروان چڑھائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جب نوجوان اپنے اندر حوصلے کی شمع روشن کرتے ہیں اور پختہ یقین کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو معاشرے اور قوم کے لئے نئی راہیں کھلتی ہیں۔اُنہوںنے طلبا¿کی ترغیب دی کہ وہ اِختراع کو اَپنائیں، نئی تحقیق کریں، جرا¿ت مندانہ تجربات کریں اور قوم کی تعمیر کے دروازے کھولیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”اَپنی روایات کا عزت کریں، اَپنے ماضی کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور اپنی جڑوں سے جڑے رہیں۔ اس سے شناخت، اعتماد اور خود آگاہی کا وہ گہرا احساس پیدا ہوگا جو کوئی بھی کلاس روم مکمل طور پر نہیں سکھا سکتا۔“انہوںنے مشاہدہ کیا کہ تعلیم کا مقصد محض علم کا حصول نہیں بلکہ ایسے باشعور شہریوں کی تشکیل ہے جو اَپنی ذمہ داریوں کے تئیں حساس ہوں۔
منوج سِنہا نے کہا، “حقیقی تعلیم نوجوانوں کو ایسے نئے جوابات اور حل تخلیق کرنے کے قابل بناتی ہے جن کا دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا۔ طلبا¿ کیمپس میں صرف ڈگری حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ ثقافت کی آبیاری، نئے خیالات کی تلاش، جرا¿ت مندانہ راستوں کے انتخاب اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے داخل ہوتے ہیں۔“
اُنہوں نے کہا کہ دُنیا جس رفتار سے بدل رہی ہے وہ تقریباً سمجھ سے بالاتر ہے اور ٹیکنالوجی کے اِنقلاب نے خاموشی سے تعلیمی اِداروں اور صنعتوں دونوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے فیکلٹی ممبران کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ تعلیمی کیمپس کو نئے آئیڈیاز کی تیاری کا مرکز بنائیں۔
اُنہوں نے کہا،”کوشش نصاب تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ مختلف شعبوں کے درمیان حقیقی مکالمہ ہونا چاہیے اور ہر کلاس روم کا ہر لیکچر نئی امکانات کی طرف ایک دروازہ بننا چاہیے۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جے کے اِی سی سی کے وفد نے وزیر تعلیم سکینہ اِیتو سے ملاقات کی

Next Post

جموںوکشمیر سال بھر عالمی سیاحتی مقام کے طورپر اُبھرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کیا

آج یونیورسٹی آف کشمیرکا 21واں سالانہ کانووکیشن:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن مہمان خصوصی

آج یونیورسٹی آف کشمیرکا 21واں سالانہ کانووکیشن:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن مہمان خصوصی

کھیل جموں و کشمیر کی شناخت، قومی اتحاد کی عکاس،گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوںکے چھٹے ایڈیشن کا باضابط طور آغا ز: ایل جی منوج سنہا

کھیل جموں و کشمیر کی شناخت، قومی اتحاد کی عکاس،گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوںکے چھٹے ایڈیشن کا باضابط طور آغا ز: ایل جی منوج سنہا

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

کشمیرمیںحالات بہتر، پتھراو¿ کے واقعات صفر، ترقی کا رفتار بڑھ گیا: وزیر داخلہ امت شاہ

کشمیری پنڈتوں کی مکمل وقار اور سلامتی کے ساتھ واپسی نریندر مودی کا وعدہ :ایل جی منوج سنہا

کشمیری پنڈتوں کی مکمل وقار اور سلامتی کے ساتھ واپسی نریندر مودی کا وعدہ :ایل جی منوج سنہا

بی جے پی کے سینئر لیڈراور وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ کشمیر کل

راہول گاندھی امریکہ، یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی معاہدوں پر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔امت شاہ

Next Post
جموںوکشمیر سال بھر عالمی سیاحتی مقام کے طورپر اُبھرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

جموںوکشمیر سال بھر عالمی سیاحتی مقام کے طورپر اُبھرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail