جمعہ, فروری ۲۷, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموںوکشمیر سال بھر عالمی سیاحتی مقام کے طورپر اُبھرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

by Srinagar Mail
27/02/2026
A A
جموںوکشمیر سال بھر عالمی سیاحتی مقام کے طورپر اُبھرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دہلی/ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر سال بھر ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے جس کی بنیاد نئے اعتماد، توسیع شدہ بنیادی ڈھانچے اور متنوع سیاحتی پیشکشوں پر ہے۔ وزیر اعلیٰ جمعرات کی شام نئی دہلی میں منعقدہ ایک شاندار تشہیری تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں مرکزی وزیرسیاحت گجیندر سنگھ شخاوت، سفارت کاروں، ٹریول ٹریڈ نمائندگان اور ہوٹل و مہمان نوازی کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر کی روحانی عظمت، دلکش مناظر اور متحرک ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پورے بھارت اور دُنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت روایتی سیاحتی مقامات سے آگے بڑھ کر سیاحت کے دائرے کو وسیع کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئے سیاحتی سرکٹوںکی ترقی اور نو اُبھرتے ہوئے مقامات کی نشاندہی کا اعلان کیا جن کا مقصدسیاحوں کو نئے اور منفرد تجربات فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے حالیہ چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ماضی کے تجربات سے اہم اسباق حاصل کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا،” کیا ہم نے گزشتہ برس ہونے والے واقعات سے سبق سیکھا؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اپنے کئی بند کردہ سیاحتی مقامات کھولنے میںبہت وقت لگا،یہ وہ اسباق ہیں جو ہم نے سیکھے ہیں۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَب توجہ مستقبل پر اور ایک مضبوط اور مو¿ثر سیاحتی نظام کی تعمیر پر مرکوز ہے۔
یہ تقریب جموں و کشمیر ٹوراِزم فورم کی جانب سے ممتاز ہوٹلیئر مشتاق چایا کی قیادت میں منعقد کی گئی۔ فورم کے اعزازی سیکرٹری جنرل واحد ملک نے اس اِجتماع کو جموں و کشمیر کو ایک محفوظ اور متحرک تمام سیزن کے سیاحتی مقام قرار دینے کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔مشتاق چایا نے موجودہ دور کو ”بے مثال پیش رفت اور تعمیر و ترقی“کا مرحلہ قرار دیتے ہوئے سیاحوں کو عالمی معیار کی مہمان نوازی اور جموں و کشمیر بھر میں بہتر سہولیات کی فراہمی کا یقین دِلایا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں یوتھ فیسٹول ’ گونج 2026‘کا اِفتتاح کیا

Related Posts

جے کے اِی سی سی کے وفد نے وزیر تعلیم سکینہ اِیتو سے ملاقات کی

جے کے اِی سی سی کے وفد نے وزیر تعلیم سکینہ اِیتو سے ملاقات کی

جموںوکشمیر ایک انوویشن ہب کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموںوکشمیر ایک انوویشن ہب کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

نمائش گاہ سری نگر میں دو روزہ ’ٹرینی پروڈکٹس سیل ‘ کااِفتتاح

نمائش گاہ سری نگر میں دو روزہ ’ٹرینی پروڈکٹس سیل ‘ کااِفتتاح

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کرائیس نتھیمم گارڈن فوٹو گرافی اور ریل مقابلے کے فاتحین کو اعزاز دیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کرائیس نتھیمم گارڈن فوٹو گرافی اور ریل مقابلے کے فاتحین کو اعزاز دیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر اور بڈگام میں 190 کروڑ روپے کے شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر اور بڈگام میں 190 کروڑ روپے کے شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

اَشونی کمار نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

اَشونی کمار نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail