پیر, جون ۲۲, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دِی

امن ، خوشحالی اور سب کی فلاح و بہبود کیلئے دُعا کی

by Srinagar Mail
22/06/2026
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دِی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

گاندربل/22جون 2026ئ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جیٹھ اشٹمی کے موقعہ پر گاندربل کے تولہ مولہ میںماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے امن، خوشحالی اوربھلائی کے لئے دُعا کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں کو مُبارک باد پیش کرتے ہوئے یہ اُمید ظاہر کی کہ ماتا راگنیا دیوی کاآشیروادہم آہنگی ، ترقی اور روحانی تکمیل کی طرف سب کی رہنمائی کرتا رہے۔ اُنہوں نے کشمیری پنڈت کمیونٹی کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام عقیدت مندوں کے لئے ایک پُر سکون اور روحانی تجربے کو یقینی بنانے کے لئے جامع اِنتظامات کامیابی سے مکمل کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی اِنتظامیہ کی پیشگی اور فعال کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے اور معاون خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پُر عزم ہے۔ اُنہوں نے سالانہ میلے کے اِنعقاد کے لئے تمام شراکت داروں کی باہمی ہم آہنگی اور بہترین اِنتظامات کی بھی سراہناکی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف کشمیری پنڈت تنظیموں کے نمائندوں، پی ایم پیکیج ملازمین اور سول سوسائٹی کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ اُنہوں نے ان کے مسائل بغورسُنااور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کے عزم کا یقین دِلایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا،” اس سال یہاں آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اِنتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولیت ، سلامتی اور یاترا کے پُرامن اور منظم و احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور فول پروف انتظامات کئے ہیں۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات، صوبائی کمشنر کشمیر اَنشل گرگ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جِتن کشور، ریلیفاینڈ رِی ہیبلی ٹیشن کمشنرڈاکٹر اروند کاروانی، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران اور کشمیری پنڈت تنظیموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن (این ایل سی او) کے ایک وفد جس کی قیادت اس کے چیئرمین منظور وانگنو کر رہے تھے،نے آج لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا سے ملاقات کی۔

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات میں شہریوں کی قیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے 12 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات میں شہریوں کی قیادت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں الفا ہاکی اِنٹر سکول ٹورنامنٹ کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں الفا ہاکی اِنٹر سکول ٹورنامنٹ کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کیلئے جامع بحالی اور سماجی و اقتصادی بحالی کے فریم ورک کو حتمی شکل دی

چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال سے متاثرین کیلئے جامع بحالی اور سماجی و اقتصادی بحالی کے فریم ورک کو حتمی شکل دی

لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی روجیلا ٹنل کی بریک تھرو کو حقیقت بنانے کیلئے وزیر اعظم اورمرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کا شکریہ اَدا کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی روجیلا ٹنل کی بریک تھرو کو حقیقت بنانے کیلئے وزیر اعظم اورمرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کا شکریہ اَدا کیا

منشیات کے اسمگلروں کی جائیداد، پاسپورٹ اور دیگر سامان ضبط کیا جائے:ایل جی منوج سنہا

11اپریل سے جاری’نشے سے پاک جموں وکشمیر100روزہ ہمہ گیر مہم‘

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail