ہفتہ, مئی ۳۰, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

ادیب کا فن صرف الفاظ میں نہیں بلکہ لوگوں کی دھڑکن میں زندہ رہتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر

by Srinagar Mail
30/05/2026
A A
لفٹینٹ گورنر نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر 30 مئی 2026 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر میں کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے ادیبوں سے اپیل کی کہ وہ افسانہ ، غیر افسانہ اور دیگر تخلیقی شکلوں کے ذریعے مثبت گفتگو کو فروغ دیں اور لوگوں کو تحریک دیں کیونکہ ادیب کا فن صرف الفاظ میں نہیں بلکہ لوگوں کی دھڑکن میں زندہ رہتا ہے ۔
ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو مٹا دینا چاہئیے اور یہ یقینی بنانا چاہئیے کہ بیرون ملک لوگ ہماری تاریخ اور حال کو اپنے اپنے بیانوں کے حق میں مسخ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان غلطیوں کو درست کریں اور سچائی کو عالمی قارئین تک پہنچائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کو بار بار یاد دلانا چاہئیے کہ جب تقریباً 6 ہزار سال پہلے ویدوں کی رچنا ہوئی تھی اس وقت بھارت دنیا کی معیشت، تعلیم ، ثقافت اور فلسفے کا مرکز تھا ۔ صدیوں تک بھارت عالمی تہذیب اور ثقافت کا انجن رہا ۔ اس نے سائنس ، ریاضی ، فلکیات اور طب میں اپنے عطیات کے ذریعے پوری دنیا میں معاشرتی و معاشی ترقی کی بنیاد رکھی ۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کو بحال کرنے اور اس کی حقیقی شکل کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے تا کہ بھارت کی داستان کو درست طور پر تشکیل دیا جا سکے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے اباو¿ اجداد نے ویدک دور سے ہی حقائق کو ریکارڈ کیا اور علم کو بڑی درستگی کے ساتھ منتقل کیا ، لیکن مختلف وجوہات کی بناءپر جدید دور میں بھارت نے اپنی تاریخ خود لکھنے کی عادت کھو دی ۔
انہوں نے کہا ” ہم اپنی انمول روایات ، ثقافت ، علم اور سائنس کو دنیا تک پہنچانے میں ناکام رہے ، اسی وجہ سے بہت سے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کچھ چیزیں دوسرے مقامات سے آئیں یا فاتحین نے متعارف کرائیں ۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ۔ “
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ غیر ملکی مورخین نے بعض اوقات جان بوجھ کر بھارت کی قدیم دریافتوں اور سائنس ، ادب ، فنون لطیفہ اور فن تعمیر میں حاصل کردہ کامیابیوں کو نظر انداز کیا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وادی کشمیر میںعید الاضحیٰ کا تہوارجوش و خروش کے ساتھ منایاگیا، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد

Related Posts

وادی کشمیر میںعید الاضحیٰ کا تہوارجوش و خروش کے ساتھ منایاگیا، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد

وادی کشمیر میںعید الاضحیٰ کا تہوارجوش و خروش کے ساتھ منایاگیا، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد

ممبر اسمبلی ترال کا گلستان اور حاجن سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ

ترال ژالہ باری کے متاثرہ کسانوں کا معاملہ۔انتظامیہ اور وزیر زراعت کے ساتھ اٹھاوں گا۔رفیق احمد نائیک

لیفٹیننٹ گورنر نے کپواڑہ میں ’نشہ مُکت جموں وکشمیر مہم‘ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کپواڑہ میں ’نشہ مُکت جموں وکشمیر مہم‘ میں شرکت کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

25روز میں58533بیداری پروگراموں میں51لاکھ لوگوں کی شرکت:صوبائی کمشنر کشمیر

25روز میں58533بیداری پروگراموں میں51لاکھ لوگوں کی شرکت:صوبائی کمشنر کشمیر

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں منشیات کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں منشیات کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail