اتوار, جولائی ۵, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سکینہ اِیتو نے نندی مرگ کا دورہ کر کے عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

نندی مرگ اور ملحقہ گاﺅں کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا

by Srinagar Mail
05/07/2026
A A
سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کولگام/ وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج ضلع کولگام کے نندی مرگ کا دورہ کیااور اُنہوں نے وہاں لوگوں سے روبرو رابطہ قائم کرنے اور اُن کی شکایات و ترقیاتی مسائل سننے کے لئے ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر علاقے کے لوگوںنے مختلف ترقیاتی مطالبات پیش کئے اور کئی ایسے مسائل کو اُجاگر کیا جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر موصوفہ نے لوگوںکے مسائل کو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار اور مقررہ مدت کے اندر پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت تمام خطوں میں جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ عوامی رسائی پروگرام اور لوگوںسے روبروبات چیت حکومت کی شفاف، جوابدہ اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کا اہم حصہ ہیں۔سکینہ اِیتو نے متعلقہ محکموں پر زور دیاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح رہے گی۔
اُنہوںنے حکومت کی طرف سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے مختلف اَقدامات کو بھی اُجاگر کیا اور خطے کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے جاری اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔
دورے کے دوران وزیر موصوفہ نے علاقے میں ایک اہم سڑک منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جس سے نندی مرگ اور اس سے ملحقہ دیہات میں آمدورفت بہتر ہوگی اور سماجی و اِقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
اِس موقعہ پراُنہوں نے نندی مرگ اور آس پاس کے گاﺅںکے لئے کئی نئے ترقیاتی پروجیکٹوںکا بھی اعلان کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنرنے شری امرناتھ جی یاترا۔2026 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Related Posts

ممبر اسمبلی پانپور کے ہاتھوں سمارٹ کلاس روم کا افتتاح

ممبر اسمبلی پانپور کے ہاتھوں سمارٹ کلاس روم کا افتتاح

پنچایت حلقہ ماحچھہامہAبلاک ترال میں PMAYکے سلسلے میں میٹنگ منعقد

پنچایت حلقہ ماحچھہامہAبلاک ترال میں PMAYکے سلسلے میں میٹنگ منعقد

ممبر اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے ملاقی

ممبر اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے ملاقی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ممبران اسمبلی ، تجارتی و سیاحتی شعبے کے نمائندگان سے ملاقات کی ترقیاتی ، تجارتی اور سیاحتی مسائل کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ممبران اسمبلی ، تجارتی و سیاحتی شعبے کے نمائندگان سے ملاقات کی ترقیاتی ، تجارتی اور سیاحتی مسائل کا جائزہ لیا

گاندھی گلوبل فیملی کشمیر  وفد

گاندھی گلوبل فیملی کشمیر وفد

صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail