جمعرات, اگست ۲۰, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علی الصبح سری نگر کی ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لیا

تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے منصوبوں کا معائینہ کیا ، ٹریفک کا دباﺅکم کرنے ، بہترعوامی سہولیات او رترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل پر زور

by Srinagar Mail
20/08/2026
A A
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علی الصبح سری نگر کی ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج صبح سویرے سری نگر شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا معائینہ کیا اور عوامی سہولیات و شہری خدمات کی زمینی سطح پر فراہمی کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے تقریباً صبح ساڑھے چھ بجے دورے کا آغاز کرتے ہوئے سڑکوں اور ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے، صحت عامہ، ورثے کے تحفظ، کھیلوں کی سہولیات اور دیگر شہری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق متعدد اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے اَفسران اور تعمیراتی اِداروں کے ساتھ منصوبوں کی زمینی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کاموں کی بروقت تکمیل پر زور دیا تاکہ ان کے مطلوبہ فوائد جلد از جلدلوگوںتک پہنچ سکیں۔اُنہوں نے حبہ کدل کے بربر شاہ علاقے میںژونٹ کل پر مجوزہ ملٹی سپین پُل کے مقام کا معائینہ کیا۔ اس منصوبے کا مقصدشہرخاص تک رابطے کو بہتر بنانا اور علاقے میں ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنا ہے۔یہ پُل محکمہ پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)سری نگر کور ڈویژن کی طرف سے 32.50 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جسے آئی آر سی کوڈل معیارات اور ایم او آر ٹی ایچ کی تصریحات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور سیسمک زون ۔V کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے

۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پُل شہر خاص کی جانب جانے والے مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنانے، ٹریفک کی روانی کو منظم کر نے ، سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے اور شہر کے تاریخی مرکزی علاقے میں شہری آواجاہی کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔اُنہوںنے مہاراج گنج میں اربن پرائمری ہیلتھ سینٹر (یو پی ایچ سی) کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا بھی معائینہ کیا۔ شہرِ خاص کے تاریخی مرکز میں واقع یہ اَپ گریڈ شدہ سہولیت بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ذریعے پرائمری ہیلتھ کیئر کی فراہمی اور مریضوں کی نگہداشت کو مضبوط بنانے کے لئے بنائی گئی ہے۔
پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت یوٹی کیپکس کے تحت 262.54 لاکھ روپے ہے اور اسے محکمہ تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) کشمیر کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ کام نومبر 2024 ءمیں شروع ہوا تھا اور اس کی تکمیل 20 نومبر 2026 ءتک متوقع ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے جائزہ میٹنگ

Next Post

جاوید رانا نے مینڈھر میں دیہی سڑک رابطے کومضبوط بنانے پر زور دیا

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی 37ویں ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

صوفی شعری مجموعہ ’’بیاضِ وہاب کھار‘‘ کی رونمائی

صوفی شعری مجموعہ ’’بیاضِ وہاب کھار‘‘ کی رونمائی

پریشان ہونے کی ضرورت نہیںانتظامیہ اور سکیورٹی فورسز امن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم: لیفٹیننٹ گورنر

پریشان ہونے کی ضرورت نہیںانتظامیہ اور سکیورٹی فورسز امن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم: لیفٹیننٹ گورنر

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

دار العلوم نور السلام م ترال کے مہتمم مولانا قطب الدین صاحب کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Next Post
جاوید رانا نے مینڈھر میں دیہی سڑک رابطے کومضبوط بنانے پر زور دیا

جاوید رانا نے مینڈھر میں دیہی سڑک رابطے کومضبوط بنانے پر زور دیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی 37ویں ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی 37ویں ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail