منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی

امریکا کی متعدد ریاستوں میں بدترین طوفان سے 70 سے زائد افراد ہلاک

by Srinagar Mail
12/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

طاقتور ترین طوفانی بگولوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے پیشِ نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ تباہی ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے طوفانوں میں سے ایک تھی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو ہدایت کریں گے کہ اندازہ لگایا جائے کہ اس طوفان کو ہوا دینے میں موسمیاتی تبدیلیوں کا کیا کردار تھا، ساتھ ہی انہوں نے بگولوں کے انتباہ دینے والے نظام پر سوال اٹھائے۔خیال رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں سلسلہ وار طوفانی بگولوں نے تباہی پھیر دی ہے جس سے اب تک 100 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ریاست کینٹکی کے ٹاؤن مےفیلڈ میں طوفانی بگولوں سے عمارتیں منہدم، کاریں الٹ گئیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہر طرف تباہی کے مناظر چھا گئے، شدید طوفان سے مقامی افراد خوفزدہ اور گہرے صدمے میں آگئے۔اس غیر معمولی موسمیاتی صورتحال نے کینٹکی کے چھوٹے سے علاقے میں موم بتیوں کی فیکٹری، فائر اسٹیشن اور پولیس تھانے کو تباہ کردیا۔قریبی ریاست میسوری کا ایک نرسنگ ہوم بھی ان بگولوں کی زد میں آگیا جبکہ ایلینوائے میں ایمازون کمپنی کے ایک گودام میں 6 ورکرز ہلاک ہوگئے۔کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے کہا کہ یہ طوفانی بگولے ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن تھے۔انہوں نے کہا کہ شہر مے فیلڈ میں واقع موم بتی فیکٹری میں تقریباً 40 کارکنوں کو ریسکیو کیا گیا، جب یہ فیکٹری ملبے کا ڈھیر بنی اس وقت اس کے اندر تقریباً 110 افراد موجود تھے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملبے تلے پھنسے والوں میں سے کسی کا زندہ بچنا معجزہ ہوگا۔گورنر کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی جسے مجھے الفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہورہا ہے‘، کینٹیکی میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے بڑھنے کا امکان ہے۔اینڈی بیشیر نے بتایا کہ بحالی میں مدد کے لیے نیشنل گارڈ کے 189 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور ریسکیو کاموں میں زیادہ توجہ مے فیلڈ کے بڑے حصے پر دی جائے گی جس کی آبادی 10 ہزار ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر کے وسطی علاقے میں اینٹوں کی عمارتیں منہدم اور پارک کی گئی کاریں تقریباً ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔بگولوں نے تاریخی گریوز کاؤنٹی کورٹ ہاؤس کے مینار کو بھی گرا دیا گیا اور قریبی فرسٹ یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ جزوی طور پر منہدم ہو گیا۔مے فیلڈ کے فائر چیف جرمی کریسن نے بتایا کہ موم بتی کی فیکٹری مڑی ہوئی دھاتوں، اسٹیل اور مشینری کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی اور امدادی کارکنوں کو زندہ بچنے والوں تک پہنچنے کے لیے لاشوں پر سے رینگ کر جانا پڑا۔طوفان کا آغاز ارکنساس سے ہوا جو میسوری اور ٹینسی سے ہوتا کینٹکی تک آپہنچا۔ایلینائے یونیرسٹٹی کے ایک پروفیسر نے کہا کہ غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت اور نمی نے سال کے اس وقت اس طرح کے انتہائی موسمی حالات کا ماحول پیدا کیا، یہ ایک تاریخی واقعہ ہے‘۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گانگولی نے ہر ٹیسٹ سیریز میں گلابی گیند سے کم از کم ایک ٹیسٹ کھیلنے پر زور دیا

Next Post

انگلینڈ کو وائٹ واش کا خطرہ/ پونٹنگ

Related Posts

بارش کے دوران JLNM اسپتال رعناواری میں دیوار گرا

کوئی استاد 10 فروری سے اسٹیشن سے باہر نہیں رہے گا: ڈیسک

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے جانے والے ڈرونز پر امریکا نے 2 چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اسمبلی انتخابات کےلئے2024 تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل

Next Post

انگلینڈ کو وائٹ واش کا خطرہ/ پونٹنگ

رنگریٹ سری نگر میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مختصر جھڑپ، 2عدم شناخت جنگجو جان بحق/ پولیس

اتھہ روٹ کشمیر کی طرف سے سکمز صورہ ہ میں مفت رکشا سروس شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail