سرینگر//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، جی این ایتو نے جمعہ کو کہا کہ تمام
اساتذہ 10 فروری 2025سے اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر دستیاب رہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ اساتذہ کو 10 فروری کو ضلع یا زون کی سطح پر کسی بھی دفتر میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ اسٹیشن سے باہر نہیں ہیں۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کےمطابق ان کی خدمات کسی بھی وقت درکار ہوسکتی ہیں لہذا انہیں کال پر دستیاب رہنا چاہئے۔ انہیں اسٹیشن سے باہر نہیں ہونا چاہئے۔یہ بیان متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں ان کی موجودگی کے بارے میں تدریسی برادری کے درمیان پائے جانے والے الجھن کے درمیان آیا ہے۔قبل ازیں محکمہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے وقت اساتذہ کو حکم دیا تھا کہ وہ 10 فروری 2025سے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں جب کہ اسکول باضابطہ طور پر یکم مارچ 2025 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔جی این ایتو نے کہا، "اساتذہ کو کسی دفتر میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں امتحانات کے پیش نظر اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہیے۔”قبل ازیں اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں ضلعی اور زونل افسران نے 10 فروری 2025کو اسکولوں میں شامل ہونے کو کہا تھا جس سے تدریسی برادری میں الجھن پیدا ہو رہی تھی۔تاہم ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ہوا صاف کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو اسٹیشن پر موجود رہنے کی ضرورت ہے۔