بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں و کشمیر گزشتہ 3 سالوں سے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے:مشیر راجیو رائے بھٹناگر

شعبہ صحت وطبی تعلیم میں انقلابی اقدامات ، ہر شعبے میں نمایاں بہتری وترقی ،کشمیر کو اگلے سال تک ریل کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا

by Srinagar Mail
26/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر پچھلے تین سالوں سے ترقی کی ایک نئی صبح دیکھ رہا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کے 74ویںیوم جمہوریہ کے موقعہ پر جموں وکشمیرمیںیوٹی سطح کی دوسری بڑی تقریب شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سری نگرمیں غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ منعقد ہوئی ،جہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے قومی پرچم ترنگا لہرانے کے بعد جموں وکشمیر پولیس ،ہوم گارڈس ،این سی کیدیٹس ،مرکزی پولیس فورسزاوراسکولی طلباءوطالبات کے چاک وچوبند دستوںکے پریڈ کامعائنہ کیا ،اور پھر پریڈ پر سلامی لی ۔ ایس کے اسٹیڈیم سری نگر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایل جی کی زیرقیادت انتظامیہ کے ذریعہ کئے گئے کاموں اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور ترقی کے لحاظ سے گزشتہ تین سالوں سے ایک نئی صبح دیکھ رہا ہے۔مہان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکی سربراہی والی موجودہ انتظامیہ صحت کے شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں، حکومت نے جموں و کشمیر میں 4000 کروڑ روپے کی لاگت سے2 ایمس انسٹی ٹیوٹAIIMS قائم کئے ہیں۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے کہاکہ کشمیر میںآل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز2025 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ جموں وکشمیر میں 15 میڈیکل کالج اور دیگر متعلقہ ادارے قائم ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں 2100 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسانوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیرمیں مختلف اسکیموں کے تحت کسانوں کی مدد کی جارہی ہے۔ راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ 33000 کسانوں کو ایک اسکیم کے تحت 56 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترقی نے رفتار پکڑی ہے اور پی ایم گرام سڑک یوجنا میں جموں و کشمیر اس سال 21ویں رینک سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہاکہ میکڈمائزیشن کےلئے سڑک کی لمبائی 2200 کلو میٹر سے بڑھا کر 3500 کلومیٹر کر دی گئی ہے جبکہ اس سال ریکارڈ 8000 کلومیٹر کی میکڈمائزیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئی دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازیں شروع ہو چکی ہیں جبکہ کشمیر کو اگلے سال تک ریل کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع

Next Post

سری نگر میں بھاجپا رہنماﺅں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
سری نگر میں بھاجپا رہنماﺅں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

سری نگر میں بھاجپا رہنماﺅں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

عدالتی حکم کے بعد این آئی اے نے حریت کے راج باغ دفتر کو منسلک کر دیا۔

وزیر عظم نرندر مودی کی من کی بات :پلوامہ کے سیدآبادمیں منعقدہ سنو کرکٹ کی ذکر کی

وزیر عظم نرندر مودی کی من کی بات :پلوامہ کے سیدآبادمیں منعقدہ سنو کرکٹ کی ذکر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail