جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع

کشمیری پنڈتوں کے مشکلات کاازالہ ترجیح،اچھی حکمرانی اور ترقی ہمارامشن:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Srinagar Mail
26/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹنسی وارداتوں اورہلاکتوںمیں نمایاں کمی آنے کی بات کہتے ہوئے جمعرات کواعلان کیاکہ سیکورٹی فورسزنے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔تاہم نارکو،ٹیرر واقعات اورسرگرمیوںمیں اضافہ ہواہے ،جس کامقصد ملی ٹنٹ گروپوں کی مالی معاونت کرنا ہے ۔کشمیری پنڈتوں کے مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رواں سال کے آخرتک کشمیرمیں پنڈتوں کیلئے3000رہائش گاہوںکی تعمیر مکمل کی جائیگی ۔32مختلف نکات پر مبنی اپنی تقریر میں لیفٹنٹ گورنر نے اچھی حکمرانی ، انتظامیہ کی کارکرگی میں بہتری،جوابدہی اور نظام میں شفافیت لانے کے اقدامات کابھی ذکر کیا جبکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوںنے حالیہ برسوںمیں اپنی زیر سربراہی انتظامیہ کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کے 74ویںیوم جمہوریہ کے موقعہ پر جموں وکشمیرمیںیوٹی سطح کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںمیں غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ منعقد ہوئی ،جہاں انہوںنے قومی پرچم ترنگا لہرانے کے بعد جموں وکشمیر پولیس ،ہوم گارڈس ،این سی کیدیٹس ،مرکزی پولیس فورسزیعنی سی آرپی ایف و آئی ٹی بی پی ،اوراسکولی طلباءوطالبات کے چاک وچوبند دستوںکے پریڈ کامعائنہ کیا ،اور پھر پریڈ پر سلامی لی ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمع ہزاروں لوگوں سے خطاب کیا۔انہوںنے اپنے خطاب کے آغاز میں یوم جمہوریہ کے بارے میں حاضرین کوجانکاری دی اور کہاکہ ہم ملک وقوم کی آزادی ،سلامتی ،سا لمیت اور یکجہتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی ،فوجی جوانوں ،کسانوں اور سماج کے دوسرے طبقوںکوکبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے جموں وکشمیرمیں امن وامان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کامقابلہ کرکے اس لعنت کوختم کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس ،فوج ،فورسز اوردیگر سیکورٹی ایجنسیوںکے رول کوقابل قدر قرار دیا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کچھ شرپسند ہمسایہ ملک کی ایماءپر یہاں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ایسی کوششوںکوناکام بنانے کیساتھ ساتھ دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے اُن کونیست ونابود کریں گے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹنسی وارداتوں اورہلاکتوںمیں نمایاں کمی آنے کی بات کہتے ہوئے جمعرات کواعلان کیاکہ سیکورٹی فورسزنے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشت گردی اور اور اس کے ماحولیاتی نظام پر حتمی حملہ شروع کر دیا ہے۔مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں یوم جمہوریہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی، اس کے ماحولیاتی نظام اور اس کے حامیوں پر آخری حملے میں مصروف ہیں تاکہ جموں وکشمیر میں لازوال امن کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔تاہم نارکو،ٹیرر واقعات اورسرگرمیوںمیں اضافہ ہواہے ،جس کامقصد ملی ٹنٹ گروپوں کی مالی معاونت کرنا ہے لیکن ہم اس گٹھ جوڑ کوبھی ختم کرکے رہیں گے ۔کشمیری پنڈتوں کے مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رواں سال کے آخرتک کشمیرمیں پنڈتوں کیلئے3000رہائش گاہوںکی تعمیر مکمل کی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ اور مرکز نے جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔منوج سنہانے کہا کہ انتظامیہ کو کشمیری پنڈتوں کی طرف سے 8400 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن کی زمین اور جائیداد1990 میں زبردستی چھین لی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ایسی جائیدادوں کو واپس لے کر کشمیری پنڈتوں کے حوالے کیا جائے۔32مختلف نکات پر مبنی اپنی تقریر میں لیفٹنٹ گورنر نے انتظامیہ کی کارکرگی میں بہتری،جوابدہی اور نظام میں شفافیت لانے کے اقدامات کابھی ذکر کیا جبکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوںنے حالیہ برسوںمیں اپنی زیر سربراہی انتظامیہ کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی اقدامات کا ایک سلسلہ جاری ہے تاکہ یوٹی کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سری نگر اور جموں میں جلد ہی میٹرو ہوں گے، سری نگر جموں ہائی وے پر ٹیوبیں بھی جنگی بنیادوں پر لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار جموں و کشمیر میں وومن انڈسٹریل اسٹیٹ ہو گا جبکہ تقریباً 2000 افسران کی ترقیاں جو2001 سے نہیں ہوئی تھیں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔منوج سنہانے کہا کہ انتظامیہ کی خصوصی توجہ نوجوانوں پر ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی 70 فیصد معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چمپئنز کپ جموں: ترال ہنٹرز نے سندھ بنک گاندربل کو ہرایا

Next Post

جموں و کشمیر گزشتہ 3 سالوں سے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے:مشیر راجیو رائے بھٹناگر

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

وزیر داخلہ امت شاہ نے کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب ماتا شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا

Next Post

جموں و کشمیر گزشتہ 3 سالوں سے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے:مشیر راجیو رائے بھٹناگر

سری نگر میں بھاجپا رہنماﺅں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

سری نگر میں بھاجپا رہنماﺅں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

عدالتی حکم کے بعد این آئی اے نے حریت کے راج باغ دفتر کو منسلک کر دیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail