چمپئنز کپ جموں: ترال ہنٹرز نے سندھ بنک گاندربل کو ہرای
ترال: گھروٹا جموں میں بدھ کو ٹی ٹونٹی چمپئنز کپ کے ایک میچ کے دوران ترال ہنٹرز کی ٹیم نے سندھ بنک سی سی گاندربل کو 2 وکٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرکے ترال کی ٹیم نے گاندربل کی ٹیم کو 118 رنز پر آؤٹ کیا، جس دوران ٹیم کے عبید نثار نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرکے تین اوور میں تین وکٹیں حاصل کی۔ ترال ہنٹرز کی ٹیم نے 119 کا ہدف حاصل کرکے لیگ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ اس موقعے پر عبید نثار کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔