جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بدھ کی شام سیل کردہ 25دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت

آفتاب مارکیٹ کے دکاندارکوبڑی راحت ،ٹریڈ تنظیموں ،میڈیا اورایل جی انتظامیہ کاکیا تہہ دل سے شکریہ

by Srinagar Mail
02/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۲، فروری: شہر سری نگر کے مشہور موبائل بازار’آفتاب مارکیٹ ‘ میں جمعرات کورونق کیساتھ ساتھ دکانداروںکے چہروں پر خوشی نظرآئی ،کیونکہ انتظامیہ نے بدھ کی شام یہاں سر بمہر کئے گئے25دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام انتظامیہ کی ایک ٹیم نے لالچوک سری نگر کی حدودمیں واقع آفتاب مارکیٹ میں قائم25دکانوںکوسیل کردیاتھا۔انتظامیہ کاکہناتھاکہ یہ دکانیں غیرقانونی طور پر قبضہ میں لی گئی اراضی پرتعمیر کی گئی ہیں ۔تاہم جمعرات کی صبح کشمیر ٹریڈرس الائنس کے صدر اعجاز شاہدار کی سربراہی میں ٹریڈروں کاایک وفد حکام سے ملاقی ہوا۔اعجاز شہدار نے لالچوک ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز احمدکے ہمراہ تحصیلدار ساوتھ سری نگر کیساتھ ملاقات کرکے اُن کیساتھ آفتاب مارکیٹ کی25دکانوںکوسیل کرنے کامعاملہ زیر غور لایا۔انہوںنے متعلقہ تحصیلدار سے کہاکہ اس اراضی کولیکر کچھ غلط فہمی ہوئی ہے ،جس بناءپر دکانوںکوسیل کیاگیا۔انہوںنے تحصیلدارساوتھ سری نگر کو بتایاکہ یہ اراضی سری نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت آتی ہے اور دکاندار ایس ایم سی کوکرایہ بھی اداکرتے ہیں ۔انہوںنے حکام کوبتایاکہ گنڈاسنگھ نامی شخص کی اراضی اسکے ساتھ ہی ہے لیکن وہ الگ اراضی کاٹکڑاہے ،جس کاآفتاب مارکیٹ کی زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اسلئے بدھ کی شام سیل کی گئی دکانوںکوکھولنے کی اجازت دی جائے ۔دُکانداروںنے بتایاکہ ہمارے وفد نے تحصیلدار سے ملاقات کے بعد ہمیں اطلاع دی کہ سبھی دکانوںکی سیل کوہٹاکر دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائیگی ،جسکے بعدایک سرکاری ٹیم یہاں آئی اور سیل ہٹانے کے بعدہمیں اپنی دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی ۔آفتاب مارکیٹ کے دکانداروںنے ٹریڈرس تنظیموں اورمیڈیا کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایل جی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ،جنہوںنے ہمارے روزگار کوتحفظ فراہم کیا۔ایک نوجوان دکاندارنے کہاکہ یہ صرف 25دکانوںکے مالکان کامسئلہ نہیں ہے بلکہ ہر دکان پر کم سے کم تین سیلز مین اورکاریگر بھی کام کرتے ہیں اورساتھ ہی یہاں سے کشمیر کے مختلف علاقوں سے موبائل کاروبار سے جڑے تاجر اورکاریگر ہول سیل میں سامان لینے بھی آتے ہیں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نروال جموں دھماکوںکی تحقیقات میں پولیس کو11 دن بعدبڑی کامیابی حاصل

Next Post

حاضری کیلئے بائیو میٹرک کا غیر مجاز استعمال ،انچارج پرنسپل ڈگری کالج قاضی گنڈکیخلاف کارروائی

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post

حاضری کیلئے بائیو میٹرک کا غیر مجاز استعمال ،انچارج پرنسپل ڈگری کالج قاضی گنڈکیخلاف کارروائی

آزاد نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ زمین کے معاملے کی بے دخلی کا معاملہ اٹھایا

ناگہ بل ترال کے ”تھنگتا “کھلااڑی فرہان رفیق نے نیشنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

ناگہ بل ترال کے ”تھنگتا “کھلااڑی فرہان رفیق نے نیشنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail