اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

پانتھ چوک سری نگر میں فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم ،جیش کے 3 جنگجو ازجان، چار اہلکار زخمی

by Srinagar Mail
31/12/2021
A A
MeT predicts light snowfall in plains
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے پانتھ چوک علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم کے دوران جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ 3 جنگجو ہلاک جبکہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں سی آر پی ایف جوان سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے ایک جنگجو کی شناخت جیش محمد سے وابستہ سہیل احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ سہیل زیون سری نگر میں پولیس بس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیون حملے میں ملوث تمام ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الگ الگ تصادم آرائیوں میں 9 جنگجوؤں کو مارا گیا۔قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو پکڑنے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو سری نگر کے مضافاتی علاقے گومندر پانتھ چوک کو محاصرے لے کر جوں ہی ایک رہائشی مکان کے اندر جانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اور ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت چار جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ چھڑ گئی۔دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہیں لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بھارت میں کورونا کیسز میں تیز اضافہ،ایک دن میں 16,764نئے کیسزدرج

Next Post

ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا/آئی جی پی کشمیر

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post

ہائیبرڈ جنگجوؤں سے نمٹنا سال2022 کا بہت بڑا چلینج ہوگا/آئی جی پی کشمیر

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہم سب کی ذمہ داری /ڈی سی سرینگر

سہیل میر (ڈی جے ایم )نے نئے سال پر عوام کو مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail