سری نگر14 ستمبر ,کے این ایس اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ کے جنگلات میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے روز بھی محصور ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری رہی ہے اس دوپولیس ذرائع نے بتایا دونوں ملی ٹینٹ محاصرے میں آگئے ہیں جو فوج اور پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔ ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقے میں جنگلوں میں چلنے والی ماہر فوج کو طلب کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جارہ تھا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بدھ کے روز سے شروع ہونے والی کوکر ناگ کے گڈولانکوٹر کی جگہ جمعرات کے روز دوسرے دن بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری رہا ہے اس دوران پولیس نے بتایا علاقے میں ایک مقامی لشکرملی ٹینٹ سمیت2ملی ٹینٹوں کو گھیرے میں لیا گیا اور بہت جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔نمائندے نے بتایا اس دوران یہاں جنگلات میں وقفے وقفے سے فائرنگ سنائی دی رہی تھی جبکہ جنگلات میں چلنے والے خصوصی دستوں کو بھی علاقے میں طلب کیا گیا ہے جبکہ فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ یہاں جموں و کشمیر پولیس کی بڑی تعداد کو بھی یہاں لایا گیا ہے جنہوں نے علاقے کو سیل کیا ہے جبکہ جنگلات میں کئی دائرے والی سیکورٹی کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں جنگلی علاقے میں خیمہ زن ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے جمعرات کی صبح اپنے ایک بیان میں تین اعلیٰ آفیسران کو شاندار الفا ظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ حملے میں ملوث لشکر طیبہ کے دو دہشت گردجن میں ایک مقامی عزیر خان شامل ہیں کو گھیرے میں لیا گیا اور بہت جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اس انکونٹر کی کی فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران یہاں نگرانی کر رہے تھے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تازہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔تاہم ام دیرگئے تک علاقے میں فورسز کسی ملی ٹینٹ کی لاش کو برآمد نہیں کیا گیا ہے جبکہ آپریشن جاری رہا ہے ۔خیال رہے بدھ کے روز ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ، کرنل اور میجر سمیت تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے۔پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کرنل منپریت سنگھ،میجر آشیش دھونک اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔جموں و کشمیر پو،لیس کے ڈی ایس پی ہمایوں مزمل کو بدھ کے روز رات دیر گئے سپرد لحد کیا گیا ہے جس جس میں عام لوگوںکے ساتھ پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ہے ۔