جمعہ, مئی ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ڈی ایس ایس پی ہمایومزمل بٹ۔ہر دلعزیز انسان اور فرض شناس آفسر

طویل جدائی سے ہر آنکھ اشک بار،ہر چہرہ افسردہ

by Srinagar Mail
14/09/2023
A A
ڈی ایس ایس پی ہمایومزمل بٹ۔ہر دلعزیز انسان اور فرض شناس آفسر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر14 ستمبر , ستمبر 13بروز بدھ2023کووادی کشمیر کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی قصبہ ترال میں بھی لوگ اپنے کام معمول کی کام کاج میں مصرف تھے اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر ایک درد ناک خبر آئی کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے جنگلات میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مصلح تصادم آرائی میں فوج کے 2افسران اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک افسر زخمی ہوا ہے ۔اس دوران تمام لوگوں نے اپنے رشتہ دار پولیس افسران جو علاقے میں تعینات تھے ان کے بارے میں خیر عافیت معلوم کرنا شروع کیا ،اسی اثنا میں یہ بات ابتدائی طور پرسامنے آئی کہ ترال کاکوئی ڈی ایس پی زخمی ہوا ہے ترال تعلیمی اعتبار سے کافی مشہور ہے اور علاقے کے اکثر لوگ مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدوں پر فائر ہیں ۔تاہم زخمی ڈی ایس پی کا نام فوری طور پر ظاہر نہیں ہوا ۔اس دوران واقعے کے چند منٹ بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخمی پولیس افسر سابق ڈی آئی جی غلام حسن بٹ کا بیٹا ہمایوں مزمل ساکن ترال حال سرینگربھی شامل ہے اور وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی گزشت کرنے لگی کہ ہمایوں باقی دو فوجی افسران کے ہمراہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ یہ خبرمنظر عام پر آنے کے ساتھ ہی ان کے آبائی علاقے ترال کے ساتھ ساتھ سرینگرمیں بھی صف ماتم بچھ گئی کیوںکہ ہمایو کے تمام رشتہ تقریباً ترال میں ہی رہتے ہیںاورترال سے رشتہ دار،دوست احباب اور باقی تمام لوگ گاڑیوں میں سوار ہوا کر ان کے سرینگر رہائش گاہ واقعہ فرنڈس کالونی پہنچ گئے جہاں قیامت کا منظر تھا خواتین اور مرد زار وقطار رو رہے تھے علاقے میں ہر آنکھ نم تھی۔جبکہ پہلی بار سوشل میڈیا پر اس انداز میں لوگوں جن میں خاص کر نوجوانوں نے پولیس افسر کی ہلاکت پرافسوس اور دکھ اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سینکڑوں کی تعداد میں مختلف لوگوں نے مرحوم کے فوٹو شیئر کئے اوران کی موت پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کر کے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی ہے ۔ہمایوں مزمل کے بارے میں نمائندے نے ان کے کچھ دوستوں اور رشتہ داروں سے جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ہمایوں مزمل بٹ کا والد غلام حسن بٹ سابق ڈی آئی جی محکمہ پولیس میں آنے کے بعد زیادہ تر سرینگر میں ہی رہائش پزیر رہے تھے جبکہ انہوں نے محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔جبکہ سرینگر میںرہائش کے دوران بچوں کی بہترتعلیم و تربیت یہاں سرینگر میں ہی ہوئی ہے ۔ہمایوںمزمل گھر میں چھوٹا تھا جوسال 1989ءمیں پیداہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم سرینگر سے ہی حاصل کی ہے اور انہوں نے ایس ایس اہم انجینئرنگ کالج سے سیول انجینئرنگ کی تھی۔مرحوم ڈی ایس پی کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا ہمایوں جونئیر انجینئر بھی منتخب ہوا تھا تاہم ا نہوں نے یہاں جائن نہیں کیا ہے اور وہ کے اے ایس کے امتحان کی تیاری کرہا تھا ۔ سال2018ءمیں انہوں نے جے کے پی ایس امتحان پاس کیا ہے اور پولیس میں بطور ڈی ایس پی تعینات ہوئے۔دستیاب جانکاری کے مطابق انہوں نوکری کا پروبشنری پی ریڈ سرینگر میں ہی کیا ہے جس کے بعد وہ سرینگر میں تعینات بھی رہے اس کی بعد ان کی تبدیلی شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ ہوئی ہے جہاں سے انہیں چند ماہ پہلے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکور ناگ تبدیل کیا گیا اور جون 2023انہوں نے بطور ایس ڈی پی او کو کر ناگ چارج سنبھالا ہے۔ ہمایوں کی شادی گزشتہ سال ستمبر مہینے میںنشاط سرینگر میں انجام دی گئی ہے اور 29دن پہلے ان کے ہاں ایک بچے نے جنم لیاہے۔ہمایوں کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک تھے ۔ وہ کسی کے سامنے بات کرنے سے ہچکچاتا تھا اور پورے خاندان کا لاڈلاتھا۔انکی ایک رشتہ دار جو ان کی کلاس میٹ بھی رہی ہے نے اشک بار آنکھوں سے کہاہم رشتہ دار بھی تھے لیکن وہ کم عمر ہونے کے باجود انتہائی معتبرلگتے تھے ہر چھوٹے اور بڑے سے اس انداز میں پیش آتے تھے کہ ایک انسان انہیں دوبارہ ملنے کا شوق رکھتے تھے ۔ کوکر ناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بتایا4ماہ سے وہ اس علاقے میں تعینات تھے لیکن عام لوگ انہیں زبردست پسند کرتے تھے اور باقی افسران سے بلکل مختلف تھا۔ہمایوں سابق ڈی آئی جی غلام حسن بٹ کے بیٹے تھے ہمایوں کے علاوہ ان کا ایک اور بیٹا حنان بھی ہے جو وٹنری ڈاکٹر ہے ۔ خیال رہے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے جنگل میں بدھ کے روز ایک خون ریز جھڑپ میں فوج کے ایک کمانڈمگ آفسر،میجر اور جموں کشمیر پولیس کا ایک ڈی ایس پی جاں بحق ہوئے ہیں ۔اس دوران شام دیر گئے یہاں سرینگر میںایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ایل جی منوج سنہا اورڈی جی پی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ہمایوں کو رات دیر گئے یہاں سرینگر میں ہی سپرد لحد کیا گیا ہے جس دوران نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس جنازے میں شرکت کی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گڈول کوکر ناگ کے جنگل میں دوسرے دن بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

Next Post

یکم اکتوبر سے ایک نیا ترمیم شدہ قانون لاگو ہوگا

Related Posts

21سے 23مئی تک سرینگر اور قاضی گنڈ میں سخت گرمی کا امکان:محکمہ موسمیات

آج اور کل ہیٹ ویو، ریڈالرٹ جاری

تاریخی جامع مسجد سرینگر کے انتظامیہ کا غیر معمولی فیصلہ

35 سالوں میں پہلی بار: جامع مسجد مارکیٹ 21مئی کو کھلارہا

21سے 23مئی تک سرینگر اور قاضی گنڈ میں سخت گرمی کا امکان:محکمہ موسمیات

وادی میں شدت کی گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

آئی جی پی کشمیرنے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

تعلیم یافتہ لڑکیوں میں ”مہندی آرٹ“کے شوق کا بڑتا رجحا ن

تعلیم یافتہ لڑکیوں میں ”مہندی آرٹ“کے شوق کا بڑتا رجحا ن

ستیش شرما نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں اور کیپکس منصوبے کا جائزہ لیا

ستیش شرما نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں اور کیپکس منصوبے کا جائزہ لیا

Next Post

یکم اکتوبر سے ایک نیا ترمیم شدہ قانون لاگو ہوگا

بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

فوج ی افسران اور ڈی ایس پی کے قاتلو کو عبرتناک سز ملے گی:چگ

این سی ڈی سی کے بابا الیگزینڈر نے اسپوکن انگلش لائیو کلاس کے دو سال کر لئے مکمل

این سی ڈی سی کے بابا الیگزینڈر نے اسپوکن انگلش لائیو کلاس کے دو سال کر لئے مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail