ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج صدر میونسپل کونسل گاندربل ایڈوکیٹ الطاف احمد کی موجودگی میں نئے تیار کردہ سندھ ویو پارک دودرہامہ میں جاری ’سوچھتا ہی سیوا‘مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اور صدر میونسپل کونسل نے پارک کے اَندر کو نیفر کے کئے پودے لگائے۔دریں اثنا¿ میونسپل کونسل گاندربل کے اَفسران کی جانب سے نالہ سندھ کے کنارے ایک ’میگا صفائی مہم ‘چلائی گئی۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ضلع اِنتظامیہ نے سوچھتا ہی سیوا کے لئے ایک کام کا منصوبہ بنیا ہے اور مہم کے آغاز کے بعد سے ہی ضلع گاندربل کو کوڑاکرکٹ سے پاک بنانے کے لئے بلاک ، پنچایت اور گاﺅں کی سطح پر مختلف سرگرمیاںاَنجام دی گئی ہیں۔