منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

کووڈ پروٹوکول اور رہنما خطوط 31 جنوری تک لاگو رہیں گے/مرکزی داخلہ سکریٹری

by Srinagar Mail
27/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی

نئی دہلی// ملک بھر میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ سے متعلق پروٹوکول اور رہنما خطوط پر عمل آوری کی مدت 31 جنوری تک بڑھا دی ہے اور تمام ریاستوں اور مرکز زیر کنٹرول علاقوں سے کہا ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے پیر کو تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور محکموں کو ایک خط لکھ کر اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ یہ حکم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ وائرس کی صورتحال کے مطابق بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مقامی سطح پر ضروری پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت کے مطابق دفعہ 144 نافذ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19سے نمٹنے کے لیے جامع احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے اور نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وسیع پیمانہ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا تھا اور ان ہی اقدامات کے نفاذ کو اب 31 جنوری تک بڑھایا جا رہا ہے۔مسٹر بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان اقدامات اور رہنما خطوط کو پورے ملک میں سختی سے نافذ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 تا 60 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور دیگر قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

Next Post

ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں/ڈاکٹر فاروق

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں/ڈاکٹر فاروق

غلط پارکنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی/ایس پی ٹریفک سرینگر

بجبہاڑہ میں گرینیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail