سری نگر//جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کر دیا تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے ارونی علاقے میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آورں کی تلاش شروع کر دی ہے۔