جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

by Srinagar Mail
27/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیک ہوکلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سیکیورٹی وجوہات کے سبب پاکستان میں کوئی سیریز نہیں کھیلی جبکہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز کھیلی گئیں۔’دی نیو ڈیلی‘ کے مطابق نک ہوکلے نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی نئی قسم کی تشخیص اور اس حوالے سے تحفظات کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں پاکستان گئی تھی اور ہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر حکام کے ساتھ کام کررہے ہیں۔انہوں نے صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دورہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اگر پاکستان کا دورہ کرنا محفوظ ہے تو ہم پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گریگ چیپل نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں لکھے گئے اپنے کالم میں امید ظاہر کی تھی کہ آسٹریلیا دو دہائیوں بعد آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین اور مضبوط آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کا مستحق ہے۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا تین رکنی وفد حال ہی میں 12 روزہ دورہ پاکستان سے واپس لوٹا ہے اور وہ مارچ میں سیریز کے لیے کیے گئے انتظامات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاریوں سے کافی متاثر نظر آتے ہیں۔گریگ چیپل نے مزید لکھا تھا کہ دنیائے کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کو مضبوط پاکستان ٹیم کی ضرورت ہے اور ان کے برانڈ کی کرکٹ نے ہمیشہ باصلاحیت فاسٹ باؤلرز، مایہ ناز اسپنرز اور دلفریب بلے باز فراہم کیے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 2022 میں آسٹریلین ٹیم ایک مکمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی20 میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 53ویں دن بھی مستحکم

Next Post

کووڈ پروٹوکول اور رہنما خطوط 31 جنوری تک لاگو رہیں گے/مرکزی داخلہ سکریٹری

Related Posts

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

جی آر-8 بیٹ کمپنی با صلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کےلیے کرے گی پلیٹ فارم فراہم

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

واگڈ ترال میں بہترین کھیل کا میدان تعمیرہوگا :ڈی ڈی سی ممبر

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں اوپن ساوتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

ناگہ بل ترال کے ”تھنگتا “کھلااڑی فرہان رفیق نے نیشنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

ناگہ بل ترال کے ”تھنگتا “کھلااڑی فرہان رفیق نے نیشنل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

چمپئنز کپ جموں: ترال ہنٹرز نے سندھ بنک گاندربل کو ہرایا

چمپئنز کپ جموں: ترال ہنٹرز نے سندھ بنک گاندربل کو ہرایا

Next Post

کووڈ پروٹوکول اور رہنما خطوط 31 جنوری تک لاگو رہیں گے/مرکزی داخلہ سکریٹری

ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُرعزم ہیں/ڈاکٹر فاروق

غلط پارکنگ کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی/ایس پی ٹریفک سرینگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail