نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 53ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔4 دسمبر 2021 کو مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے کی کمی کی تھی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں۔2 دسمبر کو دہلی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے کی کمی کی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 53 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے بعد کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے بھی ویٹ میں کٹوتی کرکے عام لوگوں کو راحت دی ہے۔پورے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں جس کے بعد مرکزی حکومت نے اس پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرکے عام لوگوں کو راحت دی تھی۔ درحقیقت بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
شہر کا نام——پیٹرول (روپے لیٹر)——(ڈیزل روپے لیٹر)
دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79