سرینگر//جموںکشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میںپولیس خصوصی اور جدید آلات سے لیس آپریشن کمانڈ گاڑیاں استعمال کررہی ہے ۔ بلیک پنتھرس نامی یہ گاڑیاں انکوانٹروں کی جگہوں پر تعینات کی جائیں گی جہاں وہ جنگجو مخالف آپریشن میں استعمال کی جائیں گی ۔ بلیک پنتھرس میں مواصلاتی نظام ، حفاظتی نظام کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی کیلئے بھی جدید ہتھیار موجود رہیں گے ۔ کشمیر میں انسداد ملٹنسی آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن کمانڈ کی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ اس سے تشدد آمیز کے واقعات میں فوجیوں کو کافی سہولت ملے گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن جموں میں منعقدہ فلیگ آف تقریب میں کہی۔ اس دوران انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور اضافی حفاظتی خصوصیات سے لیس آپریشن کمانڈ گاڑیاں وقف کیں۔ بلیک پینتھرز نامی یہ گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔نگروٹا انکاؤنٹر کی مثال دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ انکاؤنٹر کے دوران استعمال ہونے والی کمانڈ گاڑی جنگجوئوں کو موثر طریقے سے بے اثر کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوئی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ہماری فورس کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کشمیر زون کے تمام رینج کے لیے گاڑیاں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ جموں ضلع کو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔انسداد بغاوت کی کارروائیوں کے حوالے سے، ڈی جی پی نے کہا کہ ملٹنسی سے لڑنا اور جموں و کشمیر میں امن و سکون کو یقینی بنانا ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں جنوبی کشمیر میں پے در پے انسداد ملٹنسی آپریشنز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کو مستحکم کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشن مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ڈی جی پی نے آپریشن کمانڈ کی گاڑیوں کا معائنہ کیا جنہیں اضافی حفاظتی خصوصیات اور نگرانی کے نظام کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی کو اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر، پی ایچ کیو اور ماہرین کی ٹیم کی جانب سے تاثیر کو بڑھانے کے لیے شامل کی گئی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔گاڑیاں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں۔ 14 سی سی ٹی وی کیمرے، پی ٹی زیڈ کیمرے، 360 ڈگری ویو کیمرے، پبلک ایڈریس سسٹم، فلیش لائٹس، جدید میڈیکل کٹس، پاور بیک اپ اور دیگر سیکیورٹی سسٹمز سے لیس ہے۔نگرانی کے نظام کی مدد سے سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ان گاڑیوں میں نصب نگرانی کے نظام کی مدد سے ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پورے علاقے اور اردگرد کی سرگرمیوں پر کافی حد تک نظر رکھ سکیں گے۔