بی جے پی کے لوگ سب کی زندگیوں کو مشکل بنانا چاہتے ہیں بی جے ہی کی کوشش یہی ہے کہ جموں کشمیر کو بے اختیار کرنا ہے۔جے کے این ایس طارق راتھر کے مطابق ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کپوارہ میں ذراِئع ابلاغ کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں کیا۔محبوبہ مفتی نے کہا یہ جوکبھی ہماری بیٹوں کے ساتھ حجاب کا معاملہ کھبی کسی دوسرے مسلے کے ساتھ ہماری بیٹوں کو حراساں کرنے کی کوشش ہورہی ہے یہ بی جے پی کے لوگ کررہے ہیں کیونکہ یہ لوگ اسے حرابے اختیار کرکے ہماری بیٹوں کو تعلیم سے دور کرنا چاہتے ہیں لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور بی جے پی سرکار کا ایجنڈا یہی رہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو تیتر بتر کرنا ہے۔ محبوبہ مفتی نے حد بندی پر پہنچے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حد بندی صرف بی جے پی کی فائدہ کےلئے ہوئی ہے اور اس طرح کا اتھل پتھل کرنا صرف بی جے پی پارٹی کو فائدہ دینا تھا جس طرح انہوں نے جموں میں کئی علاقوں باقی علاقوں میں بانٹا ہے، وہیں کشمیر میں بھی ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے بانٹا ہے جن کی نا تو کوئی جغرافی ملتی ہے نا کوئی نمبر ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر میں علاقوں کا ادھر ادھر بانٹنا یہ ایک سازش ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا یہی رہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کا تیتر بتر کرنا ہے جو انہوں نے5 اگست 2019کو جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا ہمارا تشخص کو ختم کیا اور یہ اسی کی ایک کڑی ہے کہ جموں کشمیر میں حدی بند کرکے ایک علاقے کو کسی دوسرے علاقے کے ساتھ بانٹنا ہے اور ان کا ایجنڈا یہی رہا ہے کہ جموں کشمیر کوبے اختیار بنانا ہے۔یہ قابل زکر بات ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایڈوکیٹ ممتاز وانی۔ماجد آفتاب وانی کے والدہ کے انتقال پر تعزیت کےلئے لدرون کپوارہ گئی تھی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کرکے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی۔