نورالحسن اندرابی
وادی لولاب میں سرگرم ایک ادبی تنظیم کے عہدہ داران اور ارکان کا اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول کروسن لولاب میں منعقد ہواجسمیں مختلف عہدہ داران کو راز داری کا حلف دلایا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں بشیر طاہر صاحب نے حلف برداری سے قبل ایک جامع اور اثر آفریں خطاب کیا اور انہوں نے قرآن پاک کی روشنی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ ورسولہ” اور آپسی میل ملاپ اور بھایی چارہ قائم رکھنے کی ترغیب دی۔انہونے مزید کہا کہ تنظیم سے وابستہ اراکین کو آپس میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ أمیر کی اطاعت کرنا ہم سب پر مذہبی فرایض میں سے ایک ہیں اور نئے نظم کے لئے یہ پھولوں کی سیج کے بجائے کانٹوں کا تاج ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نئے منتخب ممبران کو اُنکے عہدوں اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف لینےوالوں کے اسمائے گرامی اور مناصب ذمہ داری کچھ اس طرح سے ہیںسرپرست اعلیٰ۔جناب انور عاجز،صدر جناب راشد منظور،جنرل سیکرٹری جناب اشرف عادل،آرگنائزر جناب منظور محسن،خزانچی جناب بشیر شاہد،میڈیا سیکرٹری نور الحسن اندرابی جبکہ نایب صدر اور جواینٹ سیکرٹری بالترتیب سلطان سالک اور ناصر مسرور کچھ نجی مصروفیات کی بناء پر غیر حاضر رہے اور ان کو آیندہ مجوزہ اجلاس میں حلف دلایا جائے گا۔تقریب کے ایک حاشیہ پر سابق جنرل سیکرٹری جناب ندیم مقبول صاحب نے نئ منتخب شدہ نظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کاروان چلتا رہےگا اورانسان کو ہروقت شہسوار بن کر چلنے کے بجائے پیادہ چلنے کی عادت بھی ڈالنی چاہیے تاکہ راستے کی قدر و منزلت معلوم ہوسکے۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب صدر جناب راشد منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبال کا یہ شعر دہرایا کہحمام و کبوتر کا بھوکہ نہیں میںکہ ہے باز کی زندگی زاہدانہپلٹنا جھپٹا جھپٹ کر سنبھلنالہو گرم رکھنے کا ہے ایک بہانہانہوں نے جان کیٹس کا ایک مقولہ بھی یاد دلایا کہ”شاعروں کو متحد رکھنا زندہ مچھلیوں کو ترازو میں تولنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی عہدہ ایک بارِ عظیم ہےجس کو سنبھالنا توفیق ایزدی پر منحصر ہے انہوں نے اراکین کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر پر جنرل سیکرٹری اشرف عادل نے ہائ سکول کروسن لولاب کے صدرِ مدرس جناب کفایت اللہ شاہ صاحب، شہجار ادب سے وابستہ اراکین میڈیا کے نمائندے کا شکریہ اداکرتے ہوئے خوش اسلوبی سے وداع کیا۔