پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو لیکر ماگام آشکن پورہ واگٹ کے لوگوں نے رامحال۔ہندوارہ شاہرہ پر نکل کر احتجاجی دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل حمل مسدود ہوکر رہ گئی۔جے کے این ایس طارق راتھر کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ گاوں میں پچھلے کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہے اور پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ ندی نالوں کا پانی استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا اگر چہ کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں بتایا گیا تاہم محکمہ کے افسران نے ان کی طرف کو دھیان نہیں دیا اور مقامی آبادی پانی کے بوند ھ بوندھ کے لئے ترس رہیں ہے انہوں نے مزید کہا متعلقہ محکمہ کے ملازمین اور لائین مین علاقہ میں کھبی کبار ہی نظر آرہے ہیں جس وجہ سے لوگ پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں جس وجہ سے مقامی آبادی مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل گئے اور محکمہ جل شکتی کے خلاف زودار احتجاجی مظاہرے کئے جب کہ اس دوران انہوں نے رامحال ہندوارہ روڈ پر دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رکھا اس دوران ڈی آئی او ماگام نے اپنی پارٹی کے ساتھ یہاں پہنچے اور مظاہرے کو یقین دلایا کہ ان کا مسلہ حکام کے ساتھ اتھایا جائے گا اور بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا اور ٹریفک کوبحال کردیا۔