کے این ایس
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی حکومت نے محکمہ سیاحت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اثاثوں کی آئوٹ سورسنگ کے لئے ملک کے بہترین ماڈلز کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں نیتی آیوگ سے مدد طلب کی گئی ہے تاہم فی الحال اس مشق کی تکمیل کے لیے کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع سے کے این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ محکمہ سیاحت اور جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اثاثوں کی اکثریت مختلف وجوہات کی بنائ پر مطلوبہ آمدنی حاصل نہیں کر رہی ہے اور ٹورازم اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کارپوریشن کے اثاثوں سے حاصل ہونے والی موجودہ آمدنی ان کی معمول کی دیکھ بھال کے لئے بھی کافی نہیں ہے اور ان اثاثوں میں ناقص سہولیات کی شکایات عام طور پر سیاحوں کی طرف سے آتی رہتی ہے جب بھی وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اس کے علاوہ نہ ہی محکمہ سیاحت اور نہ ہی جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے پاس اپنے اثاثوں کی مناسب دیکھ بھال کے لئے کافی افرادی قوت ہے جس کے نتیجے میں ان کی حالت ہر گزرتے سال کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔سرجاری ذرائع نے بتایا کہ ان تمام پہلووئوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت نے پچھلے سال اثاثوں کی اکثریت کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کافی آمدنی حاصل ہو سکے اور جائیدادوں کی اچھی طرح دیکھ بھال بھی ہو سکے جبکہ اس مناسبت سے ان اثاثوں کی نشاندہی کے لیے ہدایات جاری کی گئیں ہے جنہیں فوری طور پر آوئوٹ سورس کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایسے اثاثوں کی فہرست کی تیاری پر حکومت نے 9 دسمبر 2021 کے حکم نامے کے ذریعے محکمہ سیاحت کے شناخت شدہ اثاثوں کو آو ¿ٹ سورس کرنے کا طریقہ کار طے /111