اتوار, جولائی ۲۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سال 2022جموں و کشمیر میں تعلیمی تبدیلی کا سال ہوگا:چیف سیکریٹری

درس وتدریس کی جگہوں پر غیر صحت بخش سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے:چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا

by Srinagar Mail
15/02/2022
A A
سال 2022جموں و کشمیر میں تعلیمی تبدیلی کا سال ہوگا:چیف سیکریٹری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے اور آف لائین تدریس کو دوبارہ شروع کرنے کے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی ، اسکل ڈیولپمنٹ ، ہائیر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ایچ او ڈیز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ حکومت جموں و کشمیر یو ٹی میں کووڈ کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائیزہ لے رہی ہے اور اب اس نے تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول کر آف لائین تدریس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ یو ٹی میں کووڈ پازیٹیوٹی کی شرح 0.7 فیصد تک محدود ہے اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ خاص طور پر 17 سال سے کم عمر کے غیر ویکسین والے طلباء میں ،اس کے علاوہ کووڈ مناسب رویہ ، ایس او پیز اور پروٹوکول ، مناسب سماجی دوری اور ہاتھ کی حفظانِ صحت کے انتظامات اور معاملے میں یوجی سی کے رہنما خطوط کی تعمیل ، انفیکشن کی کسی بھی علامت سے چوکس رہیں ۔ڈاکٹر مہتا نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں ، کالجوں کے پرنسپلوں اور تمام اسکولوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ 6 فُٹ کے معمول کے ساتھ کلاس رومز کی گنجائش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کووڈ سے بچاؤ اور تخفیف کے منصوبے جمع کرائیں ۔مزید براں کووڈ کے تدراک اور انتظام کی موثریت کو بڑھانے کیلئے چیف سیکرٹری نے تعلیمی اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کووڈ منیجمنٹ پلانز کو یو جی سی کے ماڈل رہنما خطوط پر مبنی کریں ۔ تعلیمی اداروں سے مزید کہا گیا کہ وہ اپنے طلبہ کی باقاعدگی سے اسکریننگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ علامات والے طلبہ کا بروقت ٹیسٹ کیا جائے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے الگ تھلگ رکھا جائے ۔ دریں اثنا محکمہ صحت اور طبی تعلیم سے بھی کہا گیا کہ وہ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے تمام اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی صحت سے متعلقہ ضروریات کو ایک مقررہ وقت میں پورا کریں ۔ چیف سیکرٹری نے اداروں پر زور دیا کہ وہ آن لائین کلاسز کے تجربے کو استوار کریں اور آئی ٹی پر مبنی آف لائین تدریسی نصاب کا ایک مثالی امتزاج اپنائیں تا کہ طلبا کے سیکھنے کے نتایج کو فروغ دیا جا سکے اور انہیں قومی سطح کے امتحانات کیلئے کامیابی سے تربیت دیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے مزید کہا کہ ’’ تعلیمی سال 2022-23 جموں اور کشمیر کیلئے تعلیمی تبدیلی کا سال ہو گا ‘‘ ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ کا ہر سربراہ کووڈ منیجمنٹ اور صحت مند تدریسی ماحول کیلئے ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا ۔ مزید براں محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کہا گیا کہ وہ 2022 کے دوران جموں و کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کریں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دسویں جماعت کے نتائج کے منتظر طلاب ہوشیار رہیں:کرائم برانچ

Next Post

حکومت ہر ضلع میں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے پُر عزم:لیفٹنٹ گورنر

Related Posts

سازگار موسمی صورتحال کے بیچ امرناتھ یاترا2023بغیر خلل کے جاری

38روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2025:17دن مکمل

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

*اگنو نے داخلے اور ری-رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دی

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

معیاری تعلیم اور اَساتذہ کی جوابدہی تعلیمی اِصلاحات کی بنیاد ہے۔ چیف سیکرٹری

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

محکمہ سکولی تعلیم جموںوکشمیر نے تعلیم کے نصاب میں سنسکرت شامل کرنے سے متعلق خبر کی تردیدکی

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت کمار شرما کی مونو گراف’ اِنڈس واٹر ٹریٹی۔ میررنگ دی فیکٹس“ کا اِجراکیا

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

Next Post
حکومت ہر ضلع میں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے پُر عزم:لیفٹنٹ گورنر

حکومت ہر ضلع میں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے پُر عزم:لیفٹنٹ گورنر

6 افسروں کومختلف آئی اے ایس عہدوں پر ترقی

منسوخ عہدوں کیلئے درخواست دہندگان کو عمر میں چھوٹ کی رعایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail