جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو 6 آئی اے ایس افسران کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے مختلف پیمانے پر ترقی دینے کا حکم دیا۔ جموں و کشمیر حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق 2افسران شیتل نندا اور سوگت بسواس کو یکم جنوری 2022 سے آئی اے ایس کے سپر ٹائم سکیل (پے میٹرکس کے لیول 14) پر ترقی دی گئی ہے۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران مڈ کریئر فیز IV کی تربیت سے گزریں گے جب حکومت ہند کی طرف سے تعیناتی کی جائے گی اور انہیں ایک سال کے اندر محکمانہ امتحان پاس کرنا ہوگا، جیسا کہ قابل اطلاق ہو۔حکومتی حکم میں مزید کہا گیا ہے۔اس کے نتیجے میں، شیتل نندا کو حکومت کا کمشنر/ سکریٹری کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔3 آئی اے ایس افسران بشمول سشما چوہان، ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری اور سرمد حفیظ کو یکم جنوری 2022 سے ، آئی اے ایس (پے میٹرکس کا لیول13) کے سلیکشن گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔نتیجتاً، ان 3آئی اے ایس افسران کو حکومت کے سیکرٹری کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔، فضل للہ حسیب (آئی اے ایس) کو یکم جنوری2022 سے آئی اے ایس کے سینئر ٹائم اسکیل (پے میٹرکس کا لیول 11) پر ترقی دے دی گئی ہے۔