جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 245 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کے روز 32افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں دس ، بڈگام میں 12، پلوامہ میں دو، کپواڑہ میں 16، اننت ناگ میں دو، بانڈی پورہ میں چار،کولگام میں پانچ اور شوپیاں میں دو افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔جموں ضلع میں 38 افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے، اُدھم پور میں چار ، راجوری میں 8، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں دو، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں ایک ، رام بن میں 27 اور ریاسی میں چودہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔پیر کے روز جموں وکشمیر میں کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔علاوہ ازیں پیر کے روز 808 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 339 جموں اور 469 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابتک جموں وکشمیر میں 441368 صحت یاب ہوئے ہیں۔بتادیں کہ 41 روز کے بعد جموں وکشمیر میں سب سے کم 245 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43,769کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,11,51,748تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,51,016معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,903(صوبہ جموں میں 2,108 اور کشمیر صوبے میں2,795)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,41,368اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,745تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,422کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,323کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,24,10,853ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 14؍فروری 2022ءکی شام تک2,19,59,837نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,51,016 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک59,78,842افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31,499اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,903فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,41,363اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,96,332اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں32ضلع بارہمولہ میں10 ،بڈگام میں12، پلوامہ ضلع میں02،ضلع کپواڑہ میں 16،ضلع اننت ناگ میں 02،ضلع بانڈی پورہ میں04،ضلع کولگام میں05اور ضلع شوپیان میں 02نئے معاملات درج کئے گئے۔ضلع گاندربل سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں38،ضلع اودھمپور میں 04،ضلع راجوری میں08،ضلع ڈوڈہ میں65،ضلع کٹھوعہ میں 02،ضلع کشتواڑ میں 01،ضلع پونچھ میں01، ضلع رام بن میں27اور ضلع رِیاسی میں14نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ضلع سانبہ سے کوئی کووِڈ مثبت معاملے کی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔