بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

پلوامہ حملے کی تیسری برسی پر جاں بحق جوانوں کو خراج عقیدت پیش

قوم ہمیشہ ان جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کا مشکور رہے گی: منوج سنہا

by Srinagar Mail
15/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز پلوامہ حملے کی تیسری برسی کے موقع پر اس حملے میں جاں بحق ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پلوامہ میں واقع ان کے میموریل پر پھول مالائیں چڑھائیں اور انہیں سلامی دی۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودری برائے جموں وکشمیر زون نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چودہ فروری کا دن ان چالیس جوانوں کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں یہاں پلوامہ میں اپنی جانیں گنوائی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے یہاں جمع ہوتے ہیں اور انہیں اپنے دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔موصوف اے ڈی جی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے علاقے میں امن و چین رہے اور ہماری قربانیاں ثمر آور ثابت ہوسکیں۔دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ حملے میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کا مشکور رہے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘پلوامہ ٹیرر حملے میں شہید ہونے والے جانبازوں کو خراج پیش کرتا ہوں، قوم سی آر پی ایف کے ان بہادر جوانوں اور ان کے اہلخانہ کا ہمیشہ شکر گذار رہے گی’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ہم دہشت گردی کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں’۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں 14 فروری 2019 کو ایک خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے چالیس جوان جاں بحق ہوئے تھے ۔یہ کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ تھا اور اس حملے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی خراب ہوگئے تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں مزید 245 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت

Next Post

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

Next Post
پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

کشمیر میں تعینات فورسز کی قربانیاں ایک اثاثہ سے کم نہیں :امیت شاہ

کشمیر میں تعینات فورسز کی قربانیاں ایک اثاثہ سے کم نہیں :امیت شاہ

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

امن ہو یا جنگ مسلمان متحد رہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail