جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

حکومت ہر ضلع میں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے پُر عزم:لیفٹنٹ گورنر

216 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے 22 پروجیکٹوں کا افتتاح ، نئے منصوبے شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کی طلب پورا کریں گے

by Srinagar Mail
15/02/2022
A A
حکومت ہر ضلع میں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے پُر عزم:لیفٹنٹ گورنر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج سانبہ میں 216 کروڑ روپے کی لاگت والے 22 پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا پاور انفراسٹرکچر جو کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے خستہ حال ہے ، کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج کی ترقی جموں ، سانبہ ، ہیرا نگر ، کٹھوعہ ، اودھمپور اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری اور صلاحیت میں اضافے کی ایک بڑی پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کی بجلی کی طلب کو پورا کریں گے ۔ اس موقع کو سانبہ کے لوگوں کیلئے تاریخی قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سانبہ ضلع کو 15 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک وقف گرڈ اسٹیشن بھی ملا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم جے اینڈ کے یو ٹی کے ہر ضلع میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے عملی اور قابلِ عمل حل کے اپنے عزم پر پختہ ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ بجلی کے موجودہ خسارے کو پورا کرنے اور ہماری پھیلتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہی ہے جو ہمیں نوجوانوں کے لئے روز گار کے پیداواری مواقع پیدا کرنے کے قابل بنائے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مسلسل تعاون کیلئے عزت مآب وزیر اعظم اور مرکزی وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا ۔ یو ٹی کیلئے آنے والا 12,922 کروڑ روپے کا پاور سیکٹر پروجیکٹ خاص طور پر گھریلو صنعتوں اور زراعت کے شعبے کیلئے سسٹم میں بجلی کی کل دستیابی میں اضافہ کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ہر شہری کے بہتر زندگی کے خواب کو پورا کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور شہریوں کو دستیاب سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بے مثال پیمانے پر کام کر رہے ہیں ۔ لفٹنینٹ گورنر نے کہا ’’ حکومت اس وقت تک آرام نہیں کرے گی جب تک جموں و کشمیر واقعی ملک کے بہترین ترقی یافتہ خطوں میں سے ایک نہیں بن جاتا جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں ، سانبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو نئے پاور پروجیکٹ شروع کرنے پر مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے چئیر مین جے پی ڈی سی ایل جگموہن شرما کا یوٹی میں پاور سیکٹر کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی تذکرہ کیا ۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نئے پروجیکٹس سے سانبہ ، کٹھوعہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر مساوی ترقی کے دور میں داخل ہو چکا ہے اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں کے تیزی سے نفاذ کے ساتھ تبدیلی واضع طور پر نظر آ رہی ہے ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن سانبہ کیشو شرما نے علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مختلف عوامی مسائل بالخصوص سرحدی علاقوں کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یو ٹی بھر میں پی ڈی ڈی کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل مسٹر اننت طائل نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔ ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر راگھو لانگر ، ڈی آئی جی جے کے ایس رینج وویک گپتا ، ڈپٹی کمشنر سانبہ محترمہ انورادھا گپتا ، ایس ایس پی سانبہ ابھیشیک مہاجن ، چئیر مین جے کے پی سی ایل ڈاکٹر آر پی سنگھ ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی سانبہ بلوان سنگھ ، بی ڈی سی چئیر پرسنز ، پی آر آئی اور یو ایل بی کے نمائندے ، سابق قانون سازوں ، پی ڈی ڈی کے عہدیداروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سال 2022جموں و کشمیر میں تعلیمی تبدیلی کا سال ہوگا:چیف سیکریٹری

Next Post

6 افسروں کومختلف آئی اے ایس عہدوں پر ترقی

Related Posts

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

میری آنکھوں میں سے خوشی کے آنسوسے نکل پڑے :ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ریزرویشن رپورٹ کو حتمی شکل دی: سکینہ مسعود ایتو

7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے2060مکانات وغیرہ بحالی اوربازآبادکاری کیلئے25 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور

ایل جی منوج سنہاکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی کا مشکور ہوں :ایل جی جموں و کشمیر

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

Next Post

6 افسروں کومختلف آئی اے ایس عہدوں پر ترقی

منسوخ عہدوں کیلئے درخواست دہندگان کو عمر میں چھوٹ کی رعایت

کشمیر وادی میں 19فروری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail