جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے امیر سمیت 6 اہم ممبران سے آٹھ گھنٹے تک پوچھ تاچھ

by Srinagar Mail
18/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے جمعرات کے روز جماعت اسلامی کے امیرسمیت 6 سینئر ممبران کے ساتھ آٹھ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ہے۔مقامی تفتیشی ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روزکالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ امیر سمیت چھ اہم ممبران کو طلب کرکے اْن سے آٹھ گھنٹے تک غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ’غیر ملکی فنڈنگ اور دیگر غیر ملکی کارروائیوں کے بارے میں اْن سے سوالات کئے گئے‘۔اْن کے مطابق ’جماعت اسلامی کے سینئر ممبران سے جموں وکشمیر اور دیگر ممالک میں جماعت کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی گئی‘۔اْنہوں نے بتایا کہ ’پوچھ تاچھ کے دوران جماعت اسلامی کی جائیداد جو بلواسط یا بلاواسط طور پر ملی ٹینٹ فنڈنگ سے جڑی ہوئی ہے کے بارے میں بھی اْن سے تفتیش کی گئی‘۔انہوں نے کہا کہ باور کیا جارہا ہے کہ اس جائیداد کا منبہ دراصل بیرونی ممالک بشمول برطانیہ، کینیڈا اور بحرین وغیرہ جیسے ممالک میں ہیں۔ایس آئی اے نے مزید بتایا جماعت اسلامی کے ممبران کے ساتھ پوچھ تاچھ اْس کیس کے متعلق ہے جو پولیس تھانہ بٹہ مالو سری نگر میں درج کیا گیا تھا جس کی اب سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی تحقیقات کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں جو ویڈیو اور پریس ریلیز جماعت اسلامی کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا اْس کے بارے میں مذکورہ افراد سے تفتیش کی گئی۔علاوہ ازیں مذکورہ افراد کے کئی اور ساتھیوں کو بھی ’ایس آئی اے‘ نے ایف آئی آر زیر نمبر 17/2019زیر دفعات 10,11,13یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت پوچھ تاچھ کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش،نیشنل کانفرنس اپنے اصول پر قائم: فاروق عبداللہ

Next Post

آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

Related Posts

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

میری آنکھوں میں سے خوشی کے آنسوسے نکل پڑے :ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ریزرویشن رپورٹ کو حتمی شکل دی: سکینہ مسعود ایتو

7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے2060مکانات وغیرہ بحالی اوربازآبادکاری کیلئے25 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

Next Post
آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

والدین کے مکمل تعادن اور اساتذہ کی بہتر رہنمائی سے یہ سب ممکن ہوا

والدین کے مکمل تعادن اور اساتذہ کی بہتر رہنمائی سے یہ سب ممکن ہوا

پی اے جی ڈی کی میٹنگ 26 فروری کو سرینگر میں طلب

پی اے جی ڈی کی میٹنگ 26 فروری کو سرینگر میں طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail