رواں ماہ کی آخری تاریخ یعنی28فروری سے کشمیر وادی اورصوبہ جموںکے سرمائی زون والے علاقوں میں قائم اسکول تمام کلاسوں کےلئے آف لائن تدریس کا آغازکیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے لئے گئے حالیہ فیصلے کے تحت 15تا17 سال عمر والے تمام طلباءجو باقاعدہ آف لائن کلاسز میں شرکت کے لیے آتے ہیں اُنہیں اپنے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنی ہو گی ۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سماجی دوری اور کوویڈ مناسب برتائو (CAB) سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے،جس میں تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پرطلبہ کی باقاعدہ اسکریننگ بھی شامل ہے۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول سربراہان کسی بھی علامتی طالب علم کی اسکریننگ بھی کریں گے اور ان کی جانچ کو یقینی بنائیں گے تاکہ ان کے تعلیمی اداروں میں وائرس کے پھیلائوکے کسی بھی امکان پر قابو پایا جا سکے۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایات میں میں لکھا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری کو محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر کے ساتھ تال میل کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔حکومتی حکم کے مطابق’ہر اسکول کو کووڈ مناسب رویے کے SOPs کی مکمل تعمیل کو مزید یقینی بنانا چاہیے۔ حکم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ طلباءکو کسی بھی علامتی طالب علم کی اسکریننگ اور جانچ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ پھیلنے کے کسی بھی امکان کو روکا جا سکے۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے پہلے ہی کہاہے کہ تعلیمی اداروںاداروں کے سربراہان اپنے متعلقہ اسکولوں میں کووِڈ 19کے مناسب رویے کی پابندی کے لئے ذمہ دار ہوں گے اور اس کےلئے مناسب منصوبے تیار کریں گے۔