بشارت رشید
ترال/محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے آری پل بلاک میں جمعہ کے روز تین بھیڑ یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔ یہ تین یونیٹس 75 بھیڑوں پر مشتمل تھے، جو "انٹگریٹڈ ڈیولپمنٹ اسکیم” کے تحت علاقے کے گلشن پورہ، لرگام اور واگڈ علاقے میں مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے- اس دوران ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے سوڈان کے علاوہ محکمے کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی متعلقہ حکام نے مختلف اسکیموں کے تحت ترال کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے باقی علاقوں میں درجنوں یونیٹس قائم کئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے سوڈان نے کہا کہ ان اسکیموں سے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اخبارات کے ذریعے ایسی اسکیموں سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں۔