سید اعجاز
ترال//بدھ کی شام منظور عام پر آنے والے نتائج میں جن 19طلباء و بالبات نے 500نمبرات حاصل کئے ہیں ان میں جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ہاری پاریگام سے تعلق رکھنے والی محروقہ امین دختر محمد امین گنائی نے500نمبرات حاصل کر کے علاقے ،والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے ۔طالبہ کی اس کامیابی پر جہاں ان کا کنبہ خوشی منانے میں محو ہے وہی دوسری جانب سے مقامی آبادی ،رشتہ دار اور اساتذہ نے اس کامیابی خوشی کا اظہار کر کے دن بھر وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مبارک باد دینے کے لئے پہنچ گئی ہے ۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے طالبہ نے بتایا میں حجا احد پبلک سکول اونتی پورہ میں زیر تعلیم تھی اور جب لاک ڈون کی وجہ سے سکول بند ہوئے تو ہمیں اساتذہ نے بتایا اب آپ کو اسی ماحول اوران ہی حالات میں بہتر کر کے دکھانا ہے ۔انہوں نے بتایا اس کے بعد میں نے دن رات محنت کی ہے اور مجھے امید تھی نتائج بہتر ہوں گے لیکن مکمل پانچ سو کی امید نہیں تھی ۔محکمہ پولیس میں گزشتہ ڈیڈ دہائی سے ایک چھوٹے پوسٹ کام کرنے والے بچی کے والد محمد امین گنائی نے بتایا مجھے صرف3بیٹیا ں ہیں جن میں سب سے بڑی نے ایل ایل بی،جبکہ دوسری نیٹ کی تیاری کر رہی ہے ۔انہوں بتایا میں محکمے میں ایک چھوٹے پوسٹ پر کام کرہا ہوں لیکن میرا خواب تھاکہ میری بچیاںتعلیمی میدان میں آگے نکلیں ۔انہوں نے بتایا تاہم میرے بچوں نے مجھے ہر بار خوشی دی ہے اور میں ہر وقت اس کوشش میں تھا کہ میں اپنے تینوں بیٹیوں کو اعلیٰ اور میعاری تعلیم کے نور سے منور کروں ۔ پورے ترال اور اونتی پورہ نے محرقہ کی اس کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کر کے ان مبارک باد پیش کی ہے ۔اس دوران مفیض فیاض ساکن ترال پائین(فیوچر ویژن ترال) 500/499، عروجہ ںنثار دختر نثار احمد وانی ساکن کھاسی پورہ( ایم ٹی آئی ) 500/497۔عاطیہ فیاض 500/497ساکن ترال محوش شوکت ساکن نور پورہ )اکمل ترال) 500/496،سیرت بطول ساکن ماحچھامہ 500/496( فیوچیر ویژن) محتسب مظفر پال ساکن ڈاڈسرہ 500/496(ایم پی ایچ ایس ڈاڈسرہ) افان فیاض 500/496چر ویژن ) ترال،عبا د منظورگلشن پورہ،شاہد مشتاق ساکن گانگ( ہائر سکنڈری سکول بٹہ گنڈ )نفسیہ مظفر500/494 ( ایم ٹی آئی ) تر/496(فیوال ، عاطف گلزار ساکن امیر آباد ترال ( فیوچر ویژن )500/493، حادیہ نذیر کچھلہ ترال خ500/493میر صحیب فاروق ساکن نادر ترال،(فیوچر ویژن )500/492،شیخ ارشتہ 500/492( فیو چر ویژن ترال ) فہیم قیوم،500/492،بنت الزہرا ،500/492( اکمل )، ذکرا جان ( ایم ٹی آئی )500/492،شاہ محسوبہ ںنثار املر ترال500/491،نافیہ بنت شکیل لاریار ترال 500/491،نجم الثاقب 500/490( ایم ٹی آئی ) آئمن مقبول (فیو چر ویژن ترال )500/490،مہرین عبد اللہ اقرا ماڈل سکول مندورہ 500/490نمبرات حاصل کئے ہیں۔اس کے علاوہ سب ضلع کے دیگر درجنوں طلباء نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی متعد بچے اسی طرح بہتر نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ترال میں سرکاری سکولوں کے نتائج بھی قابل تعریف رہے ہیں ۔