شہرخاص کے علاقہ نوہٹہ میں جمعے کے روزاُسوقت تشویش کی لہردوڑ گئی ،جب یہاںخواجہ بازارمارکیٹ میں مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پرایک گرینیڈ پھینکا،جس کے پھٹ جانے سے 2دکانات کونقصان پہنچا تاہم اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرکے شہرخاص علاقہ کے خواجہ بازار نوہٹہ میں نامعلوم افرادنے سیکورٹی کے اہلکاروں کونشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھ گولی پھینکا،جو زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سری نگر کے نوہٹہ علاقے کے خواجہ بازار میں جمعہ کی دوپہر کو جنگجوؤں نے پولیس اورسی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکاتاہم گرینیڈبغیر کسی جانی نقصان کے پھٹ گیا۔لیکن اسکے پھٹ جانے سے نزدیک ہی واقع2 دکانات کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ ایک دکان کے شیشے چکنا چور ہوگئے جبکہ دوسرے دکان کوبھی اسی بوعیت کانقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایاکہ اس حملے کی وجہ سے علاقی میں تشویش پیداہوئی اورپولیس وفورسزنے فوری طورپرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔